جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ کے بلومفونٹن میں کھیلے جا رہے آئی سی سی انڈر 19 منز ورلڈ کپ کے سپر 6 کے گروپ 1 میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ہندوستان پہلے بلےبازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 295 رن بنائے ہیں۔
ہندوستان کی شروعات مایوس کن رہی۔ہندوستان کو 28 رنوں کے مجموعی اسکور پر ارشین کلکرنی 9 رن بنا کر کلرک کی گیند پر اسکوڈر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے ۔اس کے بعد ادرش سنگھ اور مشہیر خان نے دوسرے وکٹ کے لئے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے ہندوستان کو ابتدائی بحران سے نکالا۔
ادرش سنگھ اور مشہیر خان نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔ادریش سنگھ نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے58گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 52 رن بنا کر آوٹ ہوگئے۔دوسرے اینڈ سے مشیر خان بھی ذمہ داری کے ساتھ بلے بازی کرتے ہوئے 126 گیندوں پر 13 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 131 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر آوٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ کپتان ادے سہارن34رن،اراویلی ایونس17 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے میسن کلرک چار وکٹ لے کر کامیاب گیندباز رہے۔بڑے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی شروعات مایوس کن رہی اور آٹھ رنوں کے اسکور پر ہی دو بلے باز پویلین لوٹ گئے
یہ بھی پڑھیں:بھارت نے انڈر 19 عالمی کپ میں امریکہ کو 201 رنوں سے دی شکست
رواں آئی سی سی انڈر19 منز ورلڈ کپ کے سپر 6 کے گروپ 1 میں ہندوستان کے علاوہ پاکستان ،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش ،نیپال اور آئر لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔گروپ II میں آسٹریلیا،سری لنکا، جنوبی افریقہ ،ویسٹ انڈیز ، انگلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں ہیں۔