گریٹر نوئیڈا: ریاست اترپردیش کے گریٹر نوئیڈا کے شہید وجے سنگھ پاتھک اسٹیڈیم میں 9 ستمبر سے 13 ستمبر تک افغانستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا۔ اس کے لیے افغانستان کی ٹیم 28 اگست کو ہی بھارت پہنچ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم 5 ستمبر کو بھارت پہنچے گی۔
ان ٹیموں کے حفاظتی انتظامات کی ذمہ داری گوتم بدھ نگر کے پولس کمشنریٹ کو دی گئی ہے۔ تاکہ میچ کو پرامن ماحول میں منعقد کرایا جاسکے۔ پولس کمشنریٹ گوتم بدھ نگر سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسٹیڈیم میں میچ سے قبل دونوں ٹیمیں 6 ستمبر سے 8 ستمبر تک پریکٹس کریں گی جس کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
Touch Down, Delhi! 🛬
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 28, 2024
AfghanAtalan have arrived in Delhi for a week-long conditioning camp in Greater Noida to prepare for their inaugural Test match against New Zealand.#AfghanAtalan | #AFGvNZ pic.twitter.com/lWmBVFjOXn
تقریباً 600 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔ ہر ایک کو فسادات پر قابو پانے کے آلات سے لیس کیا گیا ہے۔ اس نظام میں چار اے سی پی، دو اے ڈی سی پی اور ایک ڈی سی پی کا تقرر کیا گیا ہے۔ پورے علاقے کو زونز اور سیکٹرز میں تقسیم کرکے سیکیورٹی کے مضبوط نظام کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اسٹیڈیم کے اطراف میں تھری لیئر سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ آس پاس نصب سی سی ٹی وی اور دیگر کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی رکھی جائے گی۔
راشد خان نے ٹیسٹ کرکٹ سے بریک لے لیا
افغانستان کے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان کمر کی تکلیف کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ صہ نہیں ہوں گے۔ راشد نے اپنی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ٹیسٹ میچ سے وقفہ لیا ہے۔ دراصل اکتوبر اور نومبر میں بھارت میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد راشد کی کمر کی سرجری ہوئی تھی اور اس کے بعد وہ 4 ماہ تک کھیل سے باہر تھے۔
لیکن حال ہی میں وہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ٹی توئنٹی ورلڈ کپ کا حصہ تھے، جہاں انہوں نے افغانستان کی کپتانی کی اور ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچا کر تاریخ رقم کی تھی۔ 25 سالہ راشد نے حال ہی میں کابل میں ہونے والی گھریلو ٹی ٹوئنٹی لیگ میں 3 میچ کھیلے اور مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیے۔ راشد نے افغانستان کے لیے 5 ٹیسٹ، 103 ون ڈے اور 93 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔
اس واحد ٹیسٹ میچ کے لیے افغانستان کرکٹ بورڈ نے 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ جس کی قیادت حشمت اللہ شاہدی کریں گے۔
ACB announces preliminary squad before the one-off test against New Zealand
— Afghanistan Cricket Board (@ACBofficials) August 26, 2024
The ACB Selection Committee named a 20-member preliminary Squad for the one-off test match against New Zealand from September 9-13 in Greater Noida, India.
Read More: https://t.co/lj48usZ7u6 pic.twitter.com/8XZy4N9ZYz