ETV Bharat / sports

میکسویل بریک لے کر خود کو تازہ دم کرنا چاہتے تھے - IPL 2024 - IPL 2024

Maxwell Break From IPL 2024جسمانی اور ذہنی آرام کی تلاش کررہے رائل چیلنجرز بنگلور کے دھاکڑ بلے باز گلین میکسویل کا بلا اس بار انڈین پریمیئر لیگ میں رن نہیں اگل رہا ہے، اس لیے خود کو تازہ دم کرنے کے لیے انہوں نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مقابلے میں اپنی جگہ کسی اورکے انتخاب کا مطالبہ کیاتھا۔

میکسویل بریک لے کر خود کو تازہ دم کرنا چاہتے تھے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 16, 2024, 7:33 PM IST

ممبئی:رائل چیلنجرز بنگلور کی سات میچوں میں چھٹی شکست کے بعد میکسویل نے کہاکہ ’ذاتی طور پر یہ میرے لیے بہت آسان فیصلہ تھا۔ آخری میچ کے بعد میں فاف اور کوچ کے پاس گیا اور کہا کہ شاید میری جگہ کسی اور کو آزمانے کا وقت آگیا ہے۔ میں اس سے پہلے بھی اس طرح کے حالات میں رہا ہوں جہاں میں مسلسل کھیلتے ہوئے خود کو بری حالت میں پایا ہوں۔ میرے حساب سے اب وقت آگیا ہے کہ میں وقفہ لوں اور اپنے آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر تازہ دم کروں۔ ٹورنامنٹ کے دوران اگر میری ضرورت ہوتی ہے تو شاید میں اچھا حصہ ڈال سکوں گا۔

انہوں نے کہا، ’’پاور پلے کے بعد ہمارے کھیل میں بڑا فرق آتا ہے اور یہی گزشتہ چند سیزن سے میری سب سے بڑی طاقت رہی ہے۔ مجھے لگا کہ میں بلے کے ساتھ مثبت کردار ادا نہیں کرپارہاتھا اور ہم جس صورتحال میں ہیں، اسے دیکھتے ہوئے میں نے محسوس کیا کہ میری جگہ کسی اور کو موقع دیاجائے۔

انہوں نے کہاکہ ٹی-20 کرکٹ میں کئی بار ایسا ہو سکتا ہے۔ اگر آپ پہلے میچ کو ہی دیکھیں تو میں نے بلے کے درمیانی حصے سے کیپر کو کیچ تھمایا۔ میں نے لینتھ اچھے سے پکڑ لی تھی اور رن بنانے کا موقع دیکھ لیاتھا، لیکن بلے کو زیادہ کھول دیا۔ جب آپ اچھی لے میں ہوتے ہیں تو یہ کیپر سے دور جاتی ہے اور آپ کو باؤنڈری ملتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ شاید میں ابھی تک لے ہی نہیں پکڑ سکا۔ پہلے چند میچوں میں مجھے لگتا ہے کہ میں نے درست فیصلے کیے لیکن پھر بھی میں آؤٹ ہو رہا تھا۔ جب ٹی 20 کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے تو آپ بہت زیادہ کوشش کرنا شروع کر دیتے ہیں اور کرکٹ کی بنیادی باتیں بھول جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد نےبنگلورو کو 25 رنز سے شکست دی - IPL 2024

قابل ذکر ہے کہ آئی پی ایل 2024 میں آتے ہوئے میکسویل شاندار فارم میں تھے۔ نومبر کے آغاز سے میکسویل نے 17 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 42.46 کی اوسط اور 186 کے اسٹرائیک ریٹ سے 552 رنز بنائے ہیں اور اس دوران انہوں نے دو سنچریاں بھی بنائیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.