ETV Bharat / sports

زمبابوے کے سابق کرکٹر چیتے کے حملے میں زخمی، کتے نے بچائی جان - whittall injured In Leopard attack - WHITTALL INJURED IN LEOPARD ATTACK

Former Zimbabwe Cricketer Survives Leopard Attack زمبابوے کے سابق کرکٹر چیتے کے حملے میں بال بال بچ گئے۔ اس دوران ان کا پالتو کتا حملہ کرنے والا چیتے پر ٹوٹ پڑا۔ اس کے باوجوود گائے وائٹل اور ان کا پالتو کتا دونوں زخمی ہوگئے۔

زمبابوے کے سابق کرکٹر چیتے کے حملے میں زخمی،کتے نے بچائی جان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 25, 2024, 7:02 PM IST

کولکاتا: زمبابوے کے سابق کرکٹر گائے وائٹل پر چیتے نے حملہ کر دیا۔ ان کی اہلیہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اس واقعے کو بیان کرتے ہوئے خبر پوسٹ کی۔ زمبابوے کے 51 سالہ سابق آل راؤنڈر گائے وائٹل حال ہی میں ہومانی علاقے میں ٹریکنگ کے لیے گئے تھے۔ وہ اپنے پالتو کتے چکارا کو بھی ساتھ لے گئے۔ اسی دوران پہاڑ پر چڑھتے ہوئے ایک چیتے نے اچانک وائٹل پر حملہ کر دیا۔

اس حملے کے بعد ان کے کتے چکارا نے مالک کو بچانے کی پوری کوشش کی۔ سابق کرکٹر اس حملے میں شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ پالتو کتا بھی تیندوے سے لڑتے ہوئے شدید زخمی ہو گیا۔ وائٹل اور چکارا کو فوری طور پر ہوائی جہاز سے ہسپتال لے جایا گیا۔ پالتو کتا صحتیاب ہو رہا ہے جب کہ وائٹل کی شدید چوٹوں کی وجہ سے سرجری ہوئی۔ ان کی اہلیہ ہینا اسٹوکس نے سوشل میڈیا پر اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حالت اب مستحکم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقی فٹبالر لیوک فلیورس کا ڈکیتی کی واردات میں قتل

ہینا اسٹوکس کی جانب سے اس سے متعلق تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ اس سے قبل 2013 میں ایک بڑا مگرمچھ وائٹل کی رہائش گاہ میں داخل ہو گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.