ETV Bharat / sports

بھارت کے سابق فاسٹ بالر عمارت کی چوتھی منزل سے گر کر ہلاک - David Johnson Dies - DAVID JOHNSON DIES

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کرکٹر کی موت عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے سے ہوئی۔ ڈیوڈ جانسن نے ہندوستان کے لیے دو ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں اور وہ کرناٹک کے انیل کمبلے، جواگل سری ناتھ اور وینکٹیش پرساد جیسے مضبوط بولنگ اٹیک کا بھی حصہ تھے۔

ہندوستان کے سابق فاسٹ بالر ڈیوڈ جانس چل بسے
ہندوستان کے سابق فاسٹ بالر ڈیوڈ جانس چل بسے ((KSCA (Karnataka State Cricket Association)))
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 20, 2024, 5:29 PM IST

بنگلورو (کرناٹک): کرناٹک اسٹیٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (کے ایس سی اے) کے ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ سابق ہندوستانی کرکٹر ڈیوڈ جانسن کی بنگلورو میں موت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق خیال کیا جا رہا ہے کہ جانسن کی موت یہاں ایک عمارت کی چوتھی منزل سے گرنے سے ہوئی۔

جانسن کی عمر 52 سال تھی اور ان کے پسماندگان میں بیوی اور دو بچے ہیں۔ انہوں نے 2 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی نمائندگی کی اور 8 رن بنائے، جبکہ 3 وکٹ حاصل کئے۔ وہ ڈومیسٹک سرکٹ میں کرناٹک کے لیے کھیلا کرتے تھے۔ انہوں نے 39 فرسٹ کلاس میچ کھیلے اور 437 رن بنائے جبکہ 125 وکٹ حاصل کئے۔ ان کی بہترین کارکردگی 8/55 رہی۔

اپنے وقت میں جانسن نے انیل کمبلے، جواگل سری ناتھ، وینکٹیش پرساد اور ڈوڈا گنیش جیسے گیند بازوں کے ساتھ ایک ناقابل یقین باؤلنگ یونٹ تشکیل دیا۔ انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو 1996 میں آسٹریلیا کے خلاف فیروز شاہ کوٹلہ، نئی دہلی میں کیا اور اپنا دوسرا اور آخری ٹیسٹ جنوبی افریقہ کے خلاف کنگس میڈ، ڈربن میں کھیلا۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بھی کرکٹر کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ اپ لوڈ کی ہے۔ انہوں نے لکھاکہ ہمارے سابق ہندوستانی فاسٹ بالر ڈیوڈ جانسن کے اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ گہری تعزیت۔ کھیل میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

سابق ہندوستانی کپتان اور کوچ انیل کمبلے نے جانسن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کمبلے نے کہاکہ میرے کرکٹ پارٹنر ڈیوڈ جانسن کی موت کی خبر سن کر دکھ ہوا۔ ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی ہے۔!

یہ بھی پڑھیں:راہل دراوڈ کا بڑا انکشاف، کلدیپ اور چہل میں سے کس کو ملے گا پلیئنگ الیون میں موقع

سابق ہندوستانی بلے باز گوتم گمبھیر نے بھی 'X پر جانسن کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔ گمبھیر نے لکھا کہ ڈیوڈ جانسن کی موت سے غمزدہ ہوں۔ بھگوان ان کے اہل خانہ اور رشتہ داروں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.