ETV Bharat / sports

بی جے پی رہنما کے بیٹے کی جگہ بی جے پی رہنما کا ہی بیٹا لے سکتا ہے: رپورٹ - BCCI Secretary

author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Aug 26, 2024, 4:30 PM IST

اگر بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے صدر بن جاتے ہیں تو پھر بی سی سی آئی کے سکریٹری کا عہدہ بی جے پی کے آنجہانی لیڈر ارون جیٹلی کے بیٹے روہن جیٹلی سنبھال سکتے ہیں۔

Rohan Jaitley and Rajeev Shukla
روہن جیٹلی اور راجیو شکلا (IANS PHOTO)

نئی دہلی: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے اگلے سکریٹری کے حوالے سے ایک حیران کن نام سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اگر مرکزی وزیر داخلہ کے بیٹے جے شاہ اگلے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے صدر کے عہدے کے لیے اپنی نامزدگی داخل کرتے ہیں تو روہن جیٹلی بی سی سی آئی کے اگلے سکریٹری کے طور پر ان کے جانشین بن سکتے ہیں۔

روزنامہ ہندی اخبار دینک بھاسکر کی ایک رپورٹ کے مطابق دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کے موجودہ صدر روہن جیٹلی کے نام پر اتفاق رائے ہو گیا ہے، جو بی جے پی کے سابق مرکزی وزیر آنجہانی ارون جیٹلی کے بیٹے ہیں۔

تاہم بی سی سی آئی کے موجودہ صدر راجر بنی سمیت دیگر تمام اعلیٰ عہدے دار اپنے اپنے مقام پر برقرار رہیں گے کیونکہ ان کی میعاد میں مزید ایک سال کا ابھی بھی باقی ہے۔

لیکن ابھی بھی اس بات کو واضح طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے کہ آیا جے شاہ آئی سی سی کے اگلے چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں یا نہیں۔ کیونکہ انھوں نے ابھی تک اپنا پرچہ نامزدگی داخل نہیں کیا ہے جبکہ اس کی آخری تاریخ 27 اگست ہے۔

آئی سی سی کے سبکدوش ہونے والے صدر گریگ بارکلے نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ تیسری مدت کے لیے اپنی نامزدگی نہیں کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ شرد پوار، جگموہن ڈالمیا، ششانک منوہر اور این سری نواسن ایسے بھارتی ہیں جو پہلے آئی سی سی کی قیادت کر چکے ہیں۔ لیکن اگر جے شاہ اس عہدے پر فائز ہوجاتے ہیں تو وہ آئی سی سی کے اب تک کے سب سے کم عمر صدر بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیں گے۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق چیئرمین کے انتخاب میں 16 ووٹ ڈالے جاتے ہیں اور فاتح کے لیے 9 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جے شاہ کو مبینہ طور پر آئی سی سی بورڈ کے 16 میں سے 15 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اگر جے شاہ آئی سی سی کے چیئرمین بنتے ہیں تو وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.