ETV Bharat / sports

دنیش چنڈیمل نے خاندانی وجوہات کی بنا پر چٹاگانگ ٹیسٹ درمیان میں ہی چھوڑا - Dinesh Chandimal Ruled Out - DINESH CHANDIMAL RULED OUT

Dinesh Chandimal Ruled Out Of Test Series سری لنکا کے تجربہ کار کرکٹر دنیش چنڈیمل نے ذاتی وجوہات کی بنا پر بنگلہ دیش کے خلاف جاری ٹیسٹ درمیان ہی میں چھوڑ کر وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

دنیش چنڈیمل نے خاندانی وجوہات کی بنا پر چٹاگانگ ٹیسٹ درمیان میں ہی چھوڑا

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 2, 2024, 5:27 PM IST

چٹاگانگ: فیملی میڈیکل ایمرجنسی کی وجہ سے سری لنکا کے بلے باز دنیش چنڈیمل کو ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن گھر لوٹنا پڑا۔چنڈیمل میچ کے تیسرے دن آؤٹ ہوگئے تھے۔ ایسے میں سری لنکن ٹیم ان کی جگہ متبادل فیلڈر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ چنڈیمل نے پہلی اننگز میں نصف سنچری اسکور کی تھی اور دوسری اننگز میں نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

سری لنکا کرکٹ نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹیں گے۔ اس مشکل وقت میں سری لنکا کرکٹ، ٹیم کے تمام کھلاڑی اور کھیل کا عملہ چنڈیمل کے ساتھ کھڑا ہے۔ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کے خاندان کی رازداری کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں:سری لنکا کے چار وکٹوں کے نقصان پر 314 - SL VS BAN 2nd Test

آج میچ کے چوتھے دن سری لنکا نے سات وکٹوں پر 157 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی ہے اور پہلی اننگز کی بنیاد پر سری لنکا کی مجموعی برتری 510 ہوگئی ہے۔ بنگلہ دیش کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 511 رنز بنانے ہوں گے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم چوتھے دن دوسری اننگز میں 83 رنز پر دو وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہے۔سری لنکا اس وقت دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.