ETV Bharat / sports

دہلی کیپیلٹلس اور گجرات ٹائٹنس جیت کے لئے پرعزم - IPL 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 7:13 PM IST

DC VS GT In IPL 2024 احمد آباد میں کھیلے جارہے انڈین پریمئیر لیگ 2024 کے 32 ویں میچ میں دہلی کیپیٹلس نے ٹاس جیت کر میزبان گجرات ٹائنٹس کے خلاف پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دہلی کیپیلٹلس اور گجرات ٹائٹنس جیت کے لئے پرعزم

احمدآباد:احمدآباد کے بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی اسٹیڈیم میں آئی پی ایل کے 32 ویں میچ میں میزبان گجرات ٹائٹنس اور دہلی کیپیٹلس کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیمیں اپنی اپنی کارکردگی میں بہتری لاتے ہوئے جیت کی پٹری پر گامزن ہونے کی کوشش کریں گی۔

گجرات ٹائٹنس چھ میچوں میں تین جیت اور تین ہار کے ساتھ چھ پوائنٹ کی بدولت چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ دہلی کیپیٹلس اتنے ہی میچوں میں دو جیت اور چار شکست کے ساتھ چار پوائنٹ کی بدولت 9ویں مقام پر ہے۔دونوں ٹیمیں آج کے میچ میں جیت درج کرکے پوائنٹ ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی کوشش کریں گی ۔

گجرات ٹائٹنس کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ اس کے گیندباز شاندار فارم میں ہیںاور توقعات کے مطابق کھیل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ امیش یادیو نے سات وکٹ حاصل کئے ہیں ۔ جانسن اور تجربہ کار بالر موہت شرما بھی اپنی اکانومی ریٹ میں بہتری لا سکتے ہیں۔اسٹار اسپنر راشد خان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

دوسری طرف دہلی کیپٹلس کو فارم اور فٹنس کے مسائل کی وجہ سے پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کلدیپ یادو کے دوبارہ فٹ ہونے سے بہت فرق پڑا کیونکہ انہوں نے لکھنؤ میں تین وکٹ حاصل کرکے حریف ٹیم کی کمر توڑ دی۔ اس کے علاوہ خلیل احمد بھی بہترین گیندبازی کر رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:بٹلر کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت راجستھان کی کولکاتا کو دو وکٹوں سے شکست - IPL 2024

اس کے علاوہ دہلی کیپیٹلس کو جیک فرسیر میک گورک کی شکل میں قابل اعتماد بلے باز مل گیا ہے جو نمبر تین پر شاندار بیٹنگ کر رہے ہیں۔آسٹریلیائی بلے باز ڈیوڈ وارنر اب تک توقعات کے مطابق کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں جس ٹیم انتظامیہ کو مایوسی ہوئی ہے۔آج کے میچ میں ڈیوڈ وارنر کی جگہ سمیت کمار کو دہلی کیپیٹلس کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.