ETV Bharat / sports

ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 کرکٹ میں کئی بڑے ریکارڈ بنائے - T20 World Cup 2024

David Warner Records In ICC T20 World Cup ٹی20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور اومان کے خلاف کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے تجربہ کار بلے باز ڈیوڈ وارنر نے شاندار نصف سنچری اسکور کی۔ اس اننگز کی بدولت وارنر نے کرس گیل اور ایرون فنچ کے بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے۔

ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 کرکٹ میں کئی بڑے ریکارڈ بنائے
ڈیوڈ وارنر نے ٹی 20 کرکٹ میں کئی بڑے ریکارڈ بنائے ((IANS Photo)،Photo ICC)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 6:31 PM IST

بارباڈوس (ویسٹ انڈیز): ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا 10واں میچ آسٹریلیا اور عمان کے درمیان کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنز سے شکست دی۔ آسٹریلیا کے دھماکہ خیز سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر نے میچ میں شاندار نصف سنچری بنا کر کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔

تجربہ کار بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر آسٹریلیا کے لیے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے سابق کپتان ایرون فنچ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے تاریخ کے صفحات میں اپنا نام درج کرایا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز کے نام 104 میچوں میں 3155 رنز ہیں۔ انہوں نے فنچ کے 3120 رنز کے اعداد و شمار کو پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 103 میچوں میں 34.28 کی اوسط اور 142.53 کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے۔

کرس گیل کا سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اپنی نصف سنچری اننگز کی بدولت انہوں نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ 37 سالہ وارنر نے عمان کے خلاف 51 گیندوں پر 56 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ وارنر کے نام ٹی 20 کرکٹ میں اب 111 نصف سنچریاں ہیں جبکہ گیل نے 110 نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔ ہندوستان کے لیجنڈری بلے باز ویرات کوہلی 105 نصف سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

چھٹے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی

37 سالہ ڈیوڈ وارنر اس وقت ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں چھٹے نمبر پر ہیں، کیریبین لیجنڈ گیل 14562 رنز کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا نے عمان کو 39 رنوں سے شکست دی

پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک 13360 رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، اس کے بعد کیریبیئن کھلاڑی کیرون پولارڈ (12900)، ہندوستان کے سابق کپتان وراٹ کوہلی (12735) اور انگلینڈ کے اوپنر ایلکس ہیلز (12357) ہیں۔

دوسرے سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز

بائیں ہاتھ کے سلامی بلے باز دیوڈ وارنر کے نام ٹی 20 فارمیٹ میں 1232 چوکے ہیں۔ وہ دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ چوکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔ اس فہرست میں انگلینڈ کے سابق اوپنر ایلکس ہیلز سرفہرست ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 1368 چوکے لگائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.