ETV Bharat / sports

شطرنج اولمپیاڈ میں تاریخ رقم کرنے کے بعد وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال - Chess Olympiad Winners - CHESS OLYMPIAD WINNERS

شطرنج اولمپیاڈ 2024 میں ڈبل گولڈ میڈل جیت کر بھارت کا سر فخر سے بلند کرنے والے کھلاڑیوں کا تمل ناڈو کی اسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے چنئی ہوائی اڈے پر شاندار استقبال کیا۔

Chess Olympiad 2024 winners received grand welcome at Chennai airport
شطرنج اولمپیاڈ میں تاریخ رقم کرنے کے بعد وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Sep 24, 2024, 4:42 PM IST

چنئی: ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپیسٹ میں 45ویں شطرنج اولمپیاڈ کے فائنل راؤنڈ میں بھارتی مردوں کی ٹیم نے سلووینیا کو اور خواتین کی ٹیم نے آذربائیجان کو شکست دے کر دو گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔

بھارت نے اس سے قبل 2014 اور 2022 میں دو کانسی کے تمغے جیتے تھے، کووڈ-19 وبائی امراض کے دوران منعقدہ 2020 کے آن لائن اولمپیاڈ میں بھارت کو روس کے ساتھ سونے کا تمغہ شیئر کیا گیا تھا۔ اس طرح شطرنج اولمپیاڈ کی 90 سالہ تاریخ میں پہلی بار بھارتی ٹیم نے کوئی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

لیکن شطرنج اولمپیاڈ 2024 میں بھارتی مرد اور خواتین کی ٹیم نے سونے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ٹورنامنٹ میں بھارت نے بطور ٹیم کے علاوہ چار انفرادی طور پر بھی گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔ اس کے بعد وزیر اعظم، تمل ناڈو کے وزیر اعلی، وزیر کھیل نے بھارتی شطرنج ٹیم کو مبارکباد دی۔

اب مردوں کی شطرنج اولمپیاڈ ٹیم میں حصہ لینے والے پرگیانند، خواتین کی ٹیم میں حصہ لینے والی ویشالی اور بھارتی شطرنج اولمپیاڈ ٹیم کے کپتان سری ناتھ وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ چنئی ایئرپورٹ پر ان کھلاڑیوں کا تمل ناڈو کی اسپورٹس ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے پرتپاک استقبال کیا۔

اس کے بعد بھارتی شطرنج اولمپیاڈ ٹیم کے کپتان سری ناتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہندوستانی مردوں اور خواتین کی ٹیم نے 45ویں شطرنج اولمپیاڈ میں پہلی بار طلائی تمغہ جیتا ہے۔ ہم نے بہت زیادہ اسکور سے کامیابی حاصل کی ہے۔ ہم پہلے ہی روس کے ساتھ گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔ لیکن اب ہم نے تنہا گولڈ میڈل جیتا ہے۔ جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ہندوستان بہترین ٹیم ہے۔

ویشالی نے کہا کہ میں بہت خوش ہوں۔ پچھلی بار ہم نے چنئی میں منعقد شطرنج اولمپیاڈ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اُس وقت گولڈ میڈل نہ جیت پانا بہت افسوسناک تھا۔ لیکن اب میں گولڈ میڈل جیت کر بہت خوش ہوں۔ ہندوستانی مردوں کی ٹیم نے سب سے زیادہ پوائنٹس کے فرق سے جیت حاصل کی ہے۔ لیکن خواتین ٹیم نے ایک میچ ہارا اور بقیہ دو میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔

پرگنانند نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چنئی میں گزشتہ شطرنج اولمپیاڈ میں ہم گولڈ میڈل سے محروم رہے۔ اس بار زیادہ پوائنٹس کے ساتھ جیتنا بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔ کھیلے گئے تمام میچ مشکل تھے۔ ٹاپ رینک والی ٹیم یو ایس اے کو شکست دینے کے بعد ہمارے ملک کے لیے گولڈ میڈل یقینی بنانا قابل فخر لمحہ ہے، ہم سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

گوکیش ڈوماراجو نے کہا کہ آخری بار ہم چنئی میں منعقد شطرنج اولمپیاڈ کے آخری راؤنڈ میں امریکہ سے ہار گئے تھے۔ اس بار ہم نے سمجھداری سے کھیلا اور اسی وجہ سے ہم انہیں (امریکہ) کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔ مردوں اور خواتین دونوں زمروں میں سونے کے تمغے جیتنا ایک بہترین لمحہ ہے۔ ہم اولمپیاڈ میں کئی بار ناکام ہو چکے ہیں۔ چنئی میں ہونے والے میچ میں بھی ہمیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

گوکیش نے مزید کہا کہ انفرادی ایونٹ میں گولڈ جیتنا ایک اضافی خوشی تھی۔ ہم مردوں اور عورتوں دونوں زمروں میں مسلسل محنت کر رہے ہیں۔ جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اب ہم گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔ یہ ہندوستانی ٹیم کی مشترکہ کوششوں کی جیت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بھارت نے شطرنج اولمپیاڈ 2024 میں دو گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.