ETV Bharat / sports

بھارت کو دوسرا میڈل، منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کے اہل خانہ میں جشن کا ماحول - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

ہریانہ کے شوٹرز کی وجہ سے بھارت نے پیرس اولمپکس 2024 میں دوسرا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ جس کی وجہ سے منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کے اہل خانہ میں جشن کا ماحول ہے۔

منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کے اہل خانہ میں جشن کا ماحول
منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کے اہل خانہ میں جشن کا ماحول (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 30, 2024, 4:42 PM IST

Updated : Jul 30, 2024, 7:58 PM IST

حیدرآباد: پیرس اولمپکس کے چوتھے دن ہریانہ کے نشانے باز منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس جیت کے ساتھ منو بھاکر نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ وہ ایک اولمپک ایڈیشن میں دو تمغے جیتنے والی بھارت کی پہلی شوٹر بن گئی ہیں۔

اس سے قبل منو بھاکر نے 10 میٹر ایئر پسٹل خواتین کے سنگلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ اب انھوں نے ہریانہ کے سربجوت سنگھ کے ساتھ مکسڈ ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس تاریخی کامیابی کے بعد منو بھاکر اور سربجوت کے خاندان جشن کا ماحول ہے۔

بھارت کو دوسرا میڈل، منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کے اہل خانہ میں جشن کا ماحول (Etv bharat)

شوٹر منو بھاکر کے والدین نے جاری پیرس اولمپکس میں دو تمغے جیتنے پر کہا کہ یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ میں پورے ملک کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اس پر اتنا زیادہ پیار دیا ہے۔ منو اور ان کے کوچ جسپال (رانا) کے درمیان ہم آہنگی بہت اچھی ہے۔ جب سے منو نے جسپال (رانا) کے ساتھ تربیت لینی شروع کی ہے تب سے ان کا اعتماد بڑھ گیا ہے۔

سربجوت سنگھ کے والد جتیندر سنگھ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منو بھاکر اور میرے بیٹے نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ منو بھاکر اور ان کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد۔ ہم بہت خوش ہیں۔ سب سے پہلے میں گرودوارہ جائیں گے اور وہاں سجدہ شکر ادا کریں گے۔

ان دونوں کھلاڑیوں کی کامیابی کے بعد ہر کوئی انھیں مبارکباد دے رہا ہے۔ وزیراعظم، صدر مرمو سمیت کئی سابق کھلاڑی بھی ہریانہ کو شوٹرز کو مبارکباد دے رہے ہیں۔ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ نے نائب سنگھ سینی نے منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی تاریخی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ہریانہ کے لیے ایک بار پھر فخر کا لمحہ ملا ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ہریانہ کی بیٹی منو بھاکر اور بیٹے سربجوت سنگھ کو پیرس اولمپک گیمز میں 10 میٹر ایئر پسٹل کے مکسڈ ٹیم ایونٹ میں کانسے کا تمغہ جیتنے پر دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔

قابل ذکر ہے کہ سربجوت سنگھ نے اپنا پہلا اولمپک تمغہ جیتا ہے لیکن وہ اولمپکس گیمز میں تمغہ جیتنے والے چھٹے بھارتی شوٹر ہیں۔ اس سے قبل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور (ایتھنز 2004)، ابھینو بندرا (بیجنگ 2008)، وجے کمار (لندن 2012)، گگن نارنگ (لندن 2012)، منو بھاکر (پیرس 2024)، یہ وہ شوٹرز ہیں جنہوں نے اولمپک میں تمغے جیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیرس اولمپکس میں منو بھاکر کا جلوہ، ایسا کرنے والی بنیں پہلی بھارتی کھلاڑی

شوٹنگ میں بھارت کو دوسرا میڈل، منو بھاکر اور سربجوت نے کانسے کا تمغہ جیتا

Last Updated : Jul 30, 2024, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.