ETV Bharat / sports

بنگال کے فاسٹ بالر آکاش دیپ ہندوستان کی ٹیست ٹیم میں شامل - ہندوستان کی ٹیست ٹیم

Akash Deep Gets Maiden Test Call up بنگال رنجی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بالر آکاش دیپ کو انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے بقیہ تین میچوں کے لیے پہلی بار ٹیسٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔انہیں گھریلو کرکٹ سیزن میں شاندار کارکردگی کا تحفہ ملا ہے۔بنگال کے کرکٹروں اور سی اے بی نے قومی ٹیم میں منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

بنگال کے فاسٹ بالر آکاش دیپ ہندوستان کی ٹیست ٹیم میں شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 10, 2024, 3:14 PM IST

Updated : Feb 10, 2024, 4:32 PM IST

کولکاتا:بنگال رنجی ٹیم میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے آکاش دیپ کا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لئے منتخب ہونا کوئی حیران کن بات نہیں ہے۔بنگال کے 27 سالہ فاسٹ بالر نے حال ہی میں انگلینڈ لائنز کے خلاف انڈیا اے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں انہوں نے دو غیر تسلیم شدہ ٹیسٹ میچوں میں 11 وکٹ حاصل کئے۔

اس کے علاوہ رنجی ٹرافی سزیزن میں بھی آکاش دیپ کی کارکردگی توقع کے مطابق رہی ہے۔انہوں نے بنگال کی ٹیم کی جیت کیں اہم رول ادا کیا۔انہوںنے مسلسل عمدہ کارکردگی کی بدولت بی سی سی آئی کے سلیکڑز کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش کی اور اس میں وہ کامیاب بھی ہوئے۔

دائیں ہاتھ کے تیزگیندباز آکاش دیب نے 29 فرسٹ کلاس میچوں میں 103 وکٹ حاصل کئے۔ بی سی سی آئی کی سلیکشن کمیٹی نے ہفتہ کو انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔ آکاش دیپ کے علاوہ بنگال کے ایک اور فاسٹ بالر مکیش کمار کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ کے خلاف آخری تین ٹیسٹ میچوں میں ہندوستانی ٹیم کا اعلان

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے آکاش دیپ کو ہندوستانی ٹیم میں شامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔سی اے بی نے نوجوان فاسٹ بالر کو مبارکباد دی۔اس کے علاوہ بنگال رنجی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوںنے بھی آکاش دیپ کو مستقبل کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔

Last Updated : Feb 10, 2024, 4:32 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.