ETV Bharat / sports

سری لنکا دورے کے لیے ٹیم انڈیا کے شیڈول کا اعلان، کب اور کہاں کھیلے جائیں گے میچز؟ - India Sri Lanka series schedule - INDIA SRI LANKA SERIES SCHEDULE

بی سی سی آئی نے سری لنکا دورے کے لیے ٹیم انڈیا کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی ٹیم پالے کیلے میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے کولمبو میں کھیلے گی۔ گوتم گمبھیر کے بطور ہیڈ کوچ یہ پہلی سیریز ہوگی۔

India
ٹیم انڈیا (IANS PHOTO)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 10:13 PM IST

حیدرآباد: بھارت اور سری لنکا کے درمیان آئندہ تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کی تاریخوں اور مقامات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سری لنکا کے دورے کے دوران بھارت تینوں ٹی ٹوئنٹی میچ پالے کیلے میں کھیلے گا اور تینوں ون ڈے میچز کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی 26 جولائی، دوسرا 27 جولائی اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ تمام ٹی ٹوئنٹی میچز بھارتی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

اس کے بعد دونوں ٹیمیں ون ڈے سیریز کے لیے کولمبو روانہ ہوں گی جہاں تینوں ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ تمام ون ڈے میچ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 2.30 بجے سے شروع ہوں گے۔

نئے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر کی نگرانی میں ٹیم انڈیا کی یہ پہلی سیریز ہوگی۔ ون ڈے سیریز یکم اگست سے شروع ہوگی۔ دوسرا اور تیسرا ون ڈے بالترتیب 4 اور 7 اگست کو کھیلا جائے گا۔

اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اور روہت شرما کو ون ڈے سے آرام دیا جا سکتا ہے اور وہ ریڈ بال کرکٹ پر توجہ مرکوز کر سکتے ہیں۔ سری لنکا میں ٹیم کی کمان آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو سونپی جا سکتی ہے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے نائب کپتان تھے۔

اجیت اگرکر کی زیرقیادت سلیکشن کمیٹی نے زمبابوے کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے لیے ہاردک اور تیز گیند باز جسپریت بمراہ سمیت تمام سینئر کھلاڑیوں کو آرام دیا ہے۔ سری لنکا سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان اگلے ہفتے کیا جا سکتا ہے۔

بھارت بمقابلہ سری لنکا ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول:

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی 26 جولائی
  • دوسرا ٹی ٹوئنٹی 27 جولائی
  • تیسرا ٹی ٹوئنٹی 29 جولائی

بھارت بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز کا شیڈول:

  • پہلا ون ڈے: یکم اگست
  • دوسرا ون ڈے: 4 اگست
  • تیسرا ون ڈے: 7 اگست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.