چٹگاؤں:ظہور احمد شودھری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں سری لنکا کے 235 رنوں کے ہدف کو 40 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔
بنگلہ دیش کی جانب سے سلامی بلے باز تنضد حسن نے 81 گیندوں پر نو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 84 رنوں کی نمایاں اننگ کھیلی ۔اس کے علاوہ رشاد حسین 48 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔دیگر بلے بازوں میں مشفق الرحیم 37 رن بنا ئے۔
بنگلہ دیش نے 40.2 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 237 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی بنگلہ دیش نے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 1۔2 سے اپنے نام کرلیا۔سری لنکا کی جانب سے لہرو کمارا چار وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے ۔
اس سے قبل جنیت لیانگے کی ناٹ آؤٹ 101 رن کی سنچری اور چرتھ اسلنکا کی 37 رن کی شاندار اننگز کی بدولت سری لنکا نے پیر کو تیسرے ون ڈے میں بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 236 رنوں کا ہدف دیا ہے۔
آج سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی سری لنکا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ایک رن پر اوپنر پتھم نسانکا کا وکٹ گنوا بیٹھی۔ اس کے بعد اویشکا فرنینڈو بھی چوتھے اوور میں چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ تاہم کپتان کوسل مینڈس نے کچھ جدوجہد کے ساتھ اننگز کو سنبھالا۔ وہ 29 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سدیرا سمرا وکرما 14 رن ، چارتھ اسالنکا 37 رن، دونتھ ویللاگے نے ایک رن ، وینندو ہسرنگا 11 رن اور مہیش تھیکشنا 15 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ جنیت لیانگے نے 102 گیندوں پر 101 رن کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں:راشد خان کی عمدہ بالنگ، افغانستان نے آئرلینڈ کو 10 رنوں سے شکست دی
آخری اوور میں پرمود مدوشن تین رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور پرمود مدوشن ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 235 رن پر سمٹ گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین وکٹ حاصل کئے۔ مستفیض الرحمان اور مہدی حسن معراج نے دو دو وکٹ لئے۔ سومیا سرکار اور رشاد حسین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
یو این آئی