ETV Bharat / sports

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 83 رنز سے دیا شکست - آسٹریلیا بمقابلہ ویسٹ انڈیز

Australia Defeats West Indies جوش ہیزل ووڈ اور شان ایبٹ کی تین تین وکٹوں کی بدولت آسٹریلیا نے اتوار کو دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 83 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کر لی۔

Australia Defeats West Indies
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 83 رنز سے دیا شکست
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 4, 2024, 8:00 PM IST

سڈنی: آسٹریلیا کے 259 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور 19 رنز پر اپنی پہلی وکٹ گنوا دی۔ نویں اوور میں ویسٹ انڈیز کے چار کھلاڑی 87 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کیسی کارٹی نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ کپتان شی ہوپ 29 رنز، روسٹن چیز 25 رنز، الزاری جوزف 19 رنز اور ایلک ایتھنیز 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ باقی ماندہ بلے بازوں میں سے کوئی بھی ڈبل فیگرز تک نہیں پہنچ سکا۔ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 43.3 اوورز میں 175 رنز پر آؤٹ کرکے میچ جیت لیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ہیزل ووڈ اور ایبٹ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ ول سدرلینڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زمپا اور ایرون ہارڈی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آج ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز نے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی آسٹریلیا نے 91 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے شان ایبٹ نے 69 رنز کی نصف سنچری اسکور کی اور میتھیو شارٹ کے 41 رنز نے آسٹریلوی اننگز کو سنبھال لیا۔ کیمرون گرین 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مارنس لیبوشین اور آرون ہارڈی 26-26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ول سدرلینڈ 18 رنز بنا کر اور جیک فریزر میک گرک 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

آسٹریلوی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں پر 258 رنز بنا سکی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے گڈاکیش موٹے نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ روماریو شیفرڈ اور الزاری جوزف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ میتھیو فورڈ اور اوشین تھامس نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.