ETV Bharat / sports

بھارت کو ابھی بھی دوسرے میڈل کی تلاش، رمیتا کے بعد ارجن بھی تمغہ حاصل کرنے میں ناکام - Paris Olympics 2024 - PARIS OLYMPICS 2024

پیرس اولمپکس کے تیسرے دن بھارت نے دوسرا تمغہ کھو دیا ہے۔ شوٹنگ میں دس میٹر ایئر رائفل کے فائنل راونڈ میں ارجن ببوتا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، جس کی وجہ سے وہ میڈل کی ریس سے باہر ہوگئے۔ اس سے قبل رمیتا جندال بھی فائنل راونڈ میں میڈل جیتنے سے چوک گئی تھیں۔

Arjun Babuta
ارجن ببوتا (AFP PHOTO)
author img

By ETV Bharat Sports Team

Published : Jul 29, 2024, 4:05 PM IST

Updated : Jul 29, 2024, 7:45 PM IST

پیرس: پیرس اولمپکس کے تیسرے دن بھارت نے اپنا دوسرا تمغہ کھو دیا ہے۔ کوالیفکیشن راؤنڈ میں ساتویں مقام پر رہنے والے ارجن ببوتا 10 میٹر ایئر رائفل انفرادی فائنل راونڈ میں چوتھے مقام پر رہے۔ جس کی وجہ سے وہ کوئی بھی میڈل نہیں حاصل کر سکے۔ ارجن ببوتا 0.9 کے فرق سے میڈل سے محروم رہے۔

اس سے قبل بھارتی شوٹر رمیتا جندال 10 میٹر ایئر رائفل خواتین کے ایونٹ میں تمغہ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں تھیں۔ انھوں نے فائنل راونڈ میں ساتویں پوزیشن حاصل کی جس کی وجہ سے بھارت کو وہ کوئی بھی میڈل نہیں دلا سکیں۔

لیکن 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم ایونٹ میں منو بھاکر اور سربجوت سنگھ نے بھارت کو خوشی کا موقع فراہم کیا اور کانسے کے تمغے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ جس سے بھارت کو ان سے میڈل کی امیدیں بڑھ گئی ہے۔

قابل ذکر ہے گزشتہ روز خواتین کے دس میٹر ایئر پسٹل میں منو بھاکر نے بھارت کو پہلا تمغہ دلایا تھا۔ انھوں نے فائنل راونڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی تھیں، جس کی وجہ سے انھوں نے کانسے کے تمغے پر قبضہ کرکے تاریخ رقم کردی۔

بھارت کو اب اولمپکس گیمز کے تیسرے دن تیر اندازی میں مردوں کی ٹیم سے امیدیں وابستہ ہیں۔ تیر اندازی میں مردوں کی ٹیم (تروندیپ رائے، دھیرج بومادیورا، پروین جادھو) کا کوارٹر فائنل میچ کا بھارتی وقت کے مطابق شام 5:45 بجے کھیلا جائے گا۔ اگر یہ ٹیم کوارٹر فائنل جیت جاتی ہے تو پھر یہ ٹیم فائنل راؤنڈ میں داخل ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رمیتا جندال کا خواب چکناچور، منو بھاکر اور سربجوت کی جوڑی سے بھارت کو پھر میڈل کی امید

ایک وقت شوٹنگ چھوڑنا چاہتی تھیں منو بھاکر، لیکن آج پیرس اولمپکس میں بھارت کو پہلا میڈل دلا دیا

Last Updated : Jul 29, 2024, 7:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.