ETV Bharat / sports

ٹی 20 عالمی کپ میں افغانستان کا سفر اختتام کو پہنچا، سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست - AFGHANISTAN DEFEATED IN SEMI FINAL

آسٹریلیا اور بنگلہ دیش جیسی مضبوط ٹیموں کو دھول چٹا کر سیمی فائنل تک پہنچنے والی افغانستان کی ٹیم کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ افغانستان نے جنوبی افریقہ کے سامنے صرف 57 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے صرف نو اورز میں حاصل کر لیا۔

ٹی 20 عالمی کپ میں افغانستان کا سفر اختتام کو پہنچا
ٹی 20 عالمی کپ میں افغانستان کا سفر اختتام کو پہنچا (Photo: AP)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 27, 2024, 8:53 AM IST

Updated : Jun 27, 2024, 10:43 AM IST

نئی دہلی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دےکر فائنل میں جگہ بنالی۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم محض 56 رنز پر سمٹ گئی۔ افریقہ کے لئے یہ ہدف اتنا تھا کہ اس نے صرف 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ اس فتح کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔ جنوبی افریقہ نے 56 رن کا چھوٹا سا ہدف صرف 8.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اس کو بہت مہنگا ثابت ہوا۔ افغانستان کی ٹیم جنوبی افریقہ کی تیز باؤلنگ کا سامنا نہیں کرپائی اور اس کے وکٹ یکے بعد دیگرے گرتے چلے گئے اور پوری ٹیم صرف 56 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کوئی بھی افغان بلے باز 10 رنز سے زیادہ نہ بنا سکا۔ صرف عظمت اللہ عمرزئی ڈبل فیگرز کو چھونے والے واحد بلے باز تھے۔

افغانستان کی جانب سے 3 بلے باز رحمان اللہ گرباز، محمد نبی اور نور احمد کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ ابراہیم زدران، ننگیلیا کھروٹے، نوین الحق اور فضل حق فاروقی 2،2 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔ کریم جنت اور راشد خان نے 8،8 رنز بنائے جب کہ گلبدین نائب 9 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : Jun 27, 2024, 10:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.