ابوظبہی:متحدہ عرب امارت کے ابوظبہی کے ٹورینس اوول میں کھیلے جا رہے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ مگر ان کا یہ فیصلہ ان کی ٹیم کے لئے غلط ثابت ہوا۔افغانستان کو 11 رنوں کے مجموعی اسکور پر پہلا دھچکا برداشت کرنا پڑا۔
سلامی بلے باز نور علی زادران محض سات رن بنا کر ایڈیر کی گیند پر بالبرین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوگئے۔اس کے بعد ایڈیر نے اپنے اسی اوور میں رحمت شاہ کو بغیر کھاتہ کھولے کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دیکھائی۔
اس کے بعد ابراہیم زادران اور کپتان حشمت اللہ شاہدی نے تیسرے وکٹ کے لئے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے 51 رن جوڑے۔مگر حشمت اللہ شاہدی 20 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔رحمن اللہ گرباز (پانچ رن) اور ناصر جمال (0) جلد آوٹ ہوگئے۔
افغانستان کے89 رنوں کے مجموی اسکور پر پانچ اہم بلے باز پویلین لوٹ گئے۔دوسرے اینڈ سے ابراہیم زادران نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے 83 گیندوں پر نو چوکوں کی مدد سے 53 رنوں کے انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے۔انہیں ینگ نے ٹکر کے ہاتھوں کیچ آوٹ کرایا۔
ضیا الرحمن چھ رن،نوید زادران 12 رن، مسعود اور ظہیر خان بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔کریم جنت 41 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے مارک ایڈیر پانچ وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز رہے۔اس کے علاوہ کریگ ینگ اور کارٹس کمپھر کو دودو جبکہ میک کارتھی کو ایک وکٹ ملا۔
یہ بھی پڑھیں:والد کارگل جنگ کے ہیرو تھے بیٹا رانچی ٹیسٹ کا ہیرو نکلا
افغانستان کے 155 رنوں کے جواب میں آئر لینڈ کی بھی شروعات مایوس کن رہی اور 32 رنوں کے مجموعی اسکور پر دونوں سلامی بلے باز پیٹر مور(12) اور کپتان اینڈی بالبرین دو رن بنا کر آوٹ ہوئے۔افغانستان کی جانب سے نوید زادران کو دو وکٹ ملے۔