ETV Bharat / literature

گلزار اور رام بھدراچاریہ کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جائے گا

اردو کے مشہور شاعر، گیت کار گلزار اور سنسکرت کے ادیب جگد گرو رام بھدراچاریہ کو 2023 کے گیان پیٹھ ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔

Gulzar and Rambhadracharya
گلزار اور رام بھدراچاریہ کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جائے گا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 6:16 PM IST

نئی دہلی: اردو زبان کے مشہور و معروف شاعر گلزار اور سنسکرت کے نامور اسکالر رام بھدراچاریہ کو 58ویں گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ ہفتہ کو گیان پیٹھ ایوارڈز کی جیوری نے سال 2023 کے 58ویں گیان پیٹھ ایوارڈز کا اعلان کیا۔

گیان پیٹھ ایوارڈ کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’58واں گیان پیٹھ ایوارڈ دو زبانوں کے نامور ادیبوں، جگد گرو رام بھدراچاریہ (سنسکرت ادب) اور شاعر گلزار (اردو ادب) کودینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

گلزار جو اردو ادب اور ہندی سنیما میں اپنی بہترین خدمات کے لیے جانے جاتے ہیں، اردو کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کے لیے انہیں 2002 میں اردو کے لیے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، 2013 میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، 2004 میں پدم بھوشن اور متعدد قومی فلم ایوارڈز دیے گیے ہیں۔

1963 کی فلم وندنی میں میوزک ڈائریکٹر ایس ڈی برمن کے ساتھ بطور گیت کار اپنے کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے، گلزار نے مختلف میوزک ڈائریکٹرز جیسے آر ڈی برمن، سلیل چودھری، وشال بھردواج اور اے آر رحمان کے ساتھ کام کیا۔ اپنی شاعرانہ صلاحیتوں کے علاوہ، گلزار نے کئی سارے مکالموں اور فلم کی ہدایت کاری بھی کی۔ جن میں آندھی، موسم، اور ٹی وی سیریز مرزا غالب جیسی قابل ذکر ہیں۔

رام بھدراچاریہ چترکوٹ، مدھیہ پردیش میں تلسی پیٹھ کے بانی اور سربراہ، ہندو روحانیت، تعلیم اور ادبی کاموں کے میدانوں میں ایک ممتاز شخصیت ہیں۔ بچپن سے نابینا ہونے کے باوجود سترہ سال کی عمر تک رسمی تعلیم کے بغیر رام بھدرا چاریہ 22 زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں۔ انہوں نے سنسکرت، ہندی، آودھی، میتھلی اور کئی دیگر زبانوں میں ایک بے ساختہ شاعر اور مصنف کے طور پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

قابل ذکر ہو کہ گیان پیٹھ سلیکشن کمیٹی نے ایک بیان میں بتایا کہ 2023 کے ایوارڈ کے وصول کنندگان دو الگ الگ زبانوں کے نامور ادیب ہیں۔ سنسکرت کے اسکالر جگد گرو رام بھدراچاریہ اور اردو کے معروف ادیب گلزار ہیں۔ جبکہ 2022 کا گیان پیٹھ ایوارڈ گوا کے مصنف دامودر ماؤزو کو دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.