ETV Bharat / jammu-and-kashmir

زیبا آپا انسٹیوٹ اننت ناگ میں مصوری مقابلہ کا انعقاد - مصوری مقابلہ

Painting Competition پینٹگ مقابلے میں انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم معذور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کرکے حاضرین کو اپنی فنی صلاحیتوں سے متاثر کیا۔

zaiba-aapa-institute-held-painting-competition-for-specially-abled-students
زیبا آپا انسٹیوٹ اننت ناگ میں مصوری مقابلہ کا انعقاد
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 12, 2024, 8:44 PM IST

زیبا آپا انسٹیوٹ اننت ناگ میں مصوری مقابلہ کا انعقاد

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں زیبا آپا انسٹیوٹ ،ہیومینٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب سے مصوری مقابلہ کا انعقاد کیا گیا. مقابلہ کا انعقاد سمتھن بجبہاڑہ میں قائم زیبا آپا انسٹیوٹ میں منعقد کیا گیا۔

پینٹنگ مقابلہ کے دوران اسسٹنٹ روڈ ٹرانسپورٹ افسر زبیر احمد لٹو مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے،جبکہ انسٹی ٹیوٹ کے چیف فنکشنری افسر عادل رشید و دیگر اساتذہ اور والدین بھی اس موقعہ پر موجود رہے۔

اس موقعہ پر انسٹی ٹیوٹ میں زیر تعلیم معذور بچوں کی ایک بڑی تعداد نے پینٹنگ مقابلہ میں شرکت کی،جس دوران معذور بچوں نے مصوری کرکے دن کو یاد گار بنایا اور حاضرین کو اپنی فنی صلاحیتوں سے متاثر کیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں مخصوص طلبہ کو ایوارڈ سے نوازا گیا

حاضرین نے تمام بچوں کی کوششوں کو سراہا اور ان کی فنکارانہ صلاحیتوں کی داد دی۔ مصوری تقریب کا مقصد معذور بچوں کی حوصلہ افزائی، انہیں فن اور ثقافت کی طرف راغب کرنا، ان کی توجہ منفی اثرات سے ہٹانا اور ان کے ذہن کو بہتر مستقبل کی فکر کی جانب متوجہ کرنا تھا،تاکہ وہ سماج میں موجود دیگر صحت مند افراد سے خود کو الگ نہ سمجھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.