Heartiest congratulations to Srinagar for being recognised as a World Craft City by the World Crafts Council. This prestigious honour celebrates the rich heritage, craftsmanship, and vibrant culture of our beloved Srinagar.
— Office of LG J&K (@OfficeOfLGJandK) June 23, 2024
سرینگر (جموں کشمیر) : ’’ورلڈ کرافٹ کونسل‘‘ نے سرینگر شہر کی دستکاری اور ثقافتی ورثے کی دیرینہ روایت کو تسلیم کرتے ہوئے ’’ورلڈ کرافٹ سٹی‘‘ (World Craft City) کے خطاب سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز سرینگر کے کاریگروں کی غیر معمولی مہارت اور عزم کو اجاگر کرتا ہے، جن کے ہنر اور کاریگری نے بین الاقوامی سطح پر نہ صرف اپنی علیحدہ شناخت قائم کی ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کو لوہا بھی منوایا ہے۔
یہ اعلان جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (کے آفس) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کیا۔ ’’ورلڈ کرافٹ کونسل کی طرف سے ورلڈ کرافٹ سٹی کے طور پر تسلیم کیے جانے پر سرینگر (کے شہریوں) کو دلی مبارکباد۔ یہ باوقار اعزاز سرینگر کے بھرپور ورثے، دستکاری اور متحرک ثقافت کو تسلیم کرتا ہے جو کہ کافی خوش آئند ہے۔‘‘
ٹویٹ میں ان سبھی تمام کاریگروں اور کاریگروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جن کی لگن اور قابلیت نے اس کامیابی کو ممکن بنایا ہے۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ورلڈ کرافٹس کونسل سے ملنے والی منظوری اور اعزاز سے مقامی معیشت کو تقویت ملے گی، سیاحت میں اضافہ ہوگا اور نوجوان نسل کو روایتی اور دستکاری کی قدیم روایت کو زندہ و جاوید رکھنے کی بھی ترغیب ملے گی۔ ‘‘
یہ بھی پڑھیں: Online marketing Portal for Artisans: دستکاروں کے لیے آن لائن مارکیٹنگ پورٹل شروع