ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رامبن میں مزدوروں کا احتجاج

Workers Protest In Ramban ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈگڈول کے مقام پر نو تعمیر فور لین ٹنل کے باہر کام کرنے والے تمام مزدوروں نے ٹاٹا پروجیکٹس و نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف مختلف مطالبات کو لے کر ہڑتال شروع کردی۔

رامبن میں مزدوروں کا احتجاج
رامبن میں مزدوروں کا احتجاج
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 19, 2024, 2:35 PM IST

رامبن میں مزدوروں کا احتجاج

رامبن: مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ڈگڈول کے مقام پر نو تعمیر فور لین ٹنل کے باہر کام کرنے والے تمام مزدوروں نے ٹاٹا پروجیکٹس و نیشنل ہائے وے اتھارٹی آف انڈیا کے خلاف مختلف مطالبات کو کے کر ہڑتال شروع کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ کمپنی کی عدم توجہی کے سبب انہیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزدورں نے کہا کہ انہیں لیبر قوانین کے تحت تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں۔ وہیں کئی ماہ بعد بغیر سلپ کی تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ پی ایف و دیگر الاؤنس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔وہیں دوسری جانب ٹنل کے اندر غیر معیاری شارٹ کریٹ کے کام کو لیکر تعمیری کمپنی کو آئی سی ٹی کی جانب سے کئی نوٹس جاری کئے گئے ہے ۔ہدایات دی گئی ہے کہ ٹنل کے اندر معیاری کام انجام دیا جائے۔ واضح رہے کہ کہ ماروگ سے ڈگڈول کی درمیان دو ٹیوب ٹنل کا کام ٹاٹا پروجیکٹس کو الاٹ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:پلوامہ میں پینے کے پانی کی قلت کے خلاف احتجاج

تاہم اس وقت ان کے آگے کمپنی مارکو لائن و ڈس انفرا ڈگڈول کہ طرف سے کام کر رہی ہے۔ وہیں ماروگ کی طرف سے ٹاٹا پروجیکٹس نے کام کو مزید نجی کاری کر کبیرا کمپنی جو سونپا ہے۔ ان کے خلاف مزدور اب احتجاج پر اتر آئے ہیں ان کا الزام ہے کہ انہیں وقت پر تنخواہیں نہیں دی جاتی ہے۔ پی ایف، میڈیکل الاؤنس نہیں دیا جارہا۔ وہیں سینئر وکیل و سیاسی لیڈر فیروز خان نے حکومت و انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ غیر معیاری کام سے ٹیکس کے پیسے جو ضائع نہ کریں وہی ٹنل میں کام کرنے والے مزدوروں کے ساتھ انصاف کیا جائے انہیں وقت پر تنخواہ و تمام دیگر سہولت دی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.