ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیری خواتین ووٹرز اسمبلی الیکشن سے متعلق کیا رائے رکھتی ہیں؟ - women voters - WOMEN VOTERS

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں خواتین اور مرد اور جوانوں کیلئے علیحدہ پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ اس بار خواتین نے بھی ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ آئیے جانتے ہیں خواتین نے کیا کہا۔

خواتین رائے دہندگان ووٹنگ سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں
خواتین رائے دہندگان ووٹنگ سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 12:42 PM IST

خواتین رائے دہندگان ووٹنگ سے متعلق کیا رائے رکھتے ہیں (ETV BHARAT)

سرینگر: پلوامہ اور پانپور اسلمبی نشستوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ ایسے میں اس بار الیکشن کمیشن نے رائے دہندہ گان کی سہولت کیلئے خواتین، معذور افراد اور نئے ووٹرز وغیرہ کے لیے مخصوص پولنگ مراکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔ تاکہ ہر ایک ووٹر آسانی اور بغیر کسی پریشانی کے اپنی حق رائے دیہی کا استعمال کرکے اس جمہوری عمل میں حصہ دار بنے۔

پولنگ مراکز میں پنک پولنگ اسٹینشز کی جانب صرف خواتین ہی رخ کر رہی ہیں۔ ایسے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین نے ان مخصوص ووٹنگ مراکز کا دورہ کیا جہاں خواتین کو قطاروں میں دیکھا گیا۔

خواتین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’یہ ہمارا جمہوری حق ہے، جس کے ذریعے ہم اپنے نمائندے کو بھیج کر اپنے مسائل کو حل کروا سکتے ہیں اور امید ہے کہ ہمارا انتخاب ہوا نمائندہ موثر آواز بن کر ہماری نمائندگی کرے گا۔ یاد رہے کہ پانپور کی نشست میں کُل 14 امیدوار میدان میں ہیں جن میں این سی، پی ڈی پی، کے امیدواروں کے علاوہ درجن آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

پانپور اسمبلی حلقے میں دو درجن امیدوار انتخابی میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ این سی کے جسٹس حسین مسعودی اور پی ڈی پی امیدوار ظہور احمد میر کے درمیان مانا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات: ہم آج ووٹ ترقی کے لیے دے رہے ہیں
اس انتخابی حلقے میں ووٹروں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 383 ہے۔جن میں 49 ہراز 697 مرد،50 ہزار 680 خواتین رائے دہنگان ہیں جبکہ 6 خواجہ سرا ووٹرز بھی ہیں۔ پانپور نشست کو سال 1962 میں تشکیل دی گئی ہے اور نیشنل کانفرنس نے اس نشست پر 6 مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے اور کانگریس نے بھی اس نشست پرایک بار جیت درج کی ہےوہیں پی ڈی پی ضمنی انتخابات سمیت سال 2002 سے مسلسل یہاں سے جیت درج کرنے میں کامیاب ہوئی ہے اور پی ڈی پی کے ظہور احمد میر پانپور حلقے سے ہیٹرک مارنے والے واحد امیدوار ہیں اور اس کے والد نے بھی ایک بار یہاں سے جیت حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.