اننت ناگ (جموں و کشمیر): اننت ناگ ۔ راجوری لوک سبھا حلقہ میں 18 لاکھ سے زائد ووٹروں کیلئے 2330 پولنگ بوتھ ہیں جس میں جموں کشمیر نیشنل کانفرنس کے امیدوار میاں الطاف، جموں کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار محبوبہ مفتی، جموں کشمیر اپنی پارٹی کے امیدوار ظفر اقبال منہاس اور جموں کشمیر ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے امیدوار محمد سلیم پرے ہیں جو اپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ ان امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ٓاج سویرے سے ہی اننت ناگ کے پولنگ بوتھوں پر اچھی خاصی بھیڑ دیکھنے کو مل رہی ہے حالانکہ صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے اور صبح اتنی بھیڑ نہیں تھی مگر جیسے جیسے وقت گذر رہا ہے لوگوں کے آنے کا سلسلہ بھی لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔
اب پولنگ بوتوں پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں جس میں خواتین بزرگ اور نوجوان بڑھ چڑھ کر اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ بوتھوں پر پہنچ رہے ہیں اور کچھ ایسے نوجوان بھی ہیں جن کا یہ پہلا ووٹ ہے جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار ہم اسی امیدوار کو ووٹ دیں گے جو ہمارے ڈیلپمنٹ اور بیروزگاری کم کرے گا۔
وہیں نیشنل کانفرنس اور کانگرس پارٹیاں مل کر الیکشن لڑ رہی ہیں وہیں اپنی پارٹی جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس اور غلام نبی ازاد کی پارٹی بھی لوک سبھا انتخابات لڑ رہے ہیں یاد رہے جموں و کشمیر میں دفعہ 370 اور 35 اے کی منصوفی کے بعد پہلی بار لوک سبھا انتخابات ہو رہے ہیں اس وجہ سے لوگ اور بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: