ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ میں غیر قانونی شراب کی بڑی مقدار کے ساتھ دو افراد گرفتار - illegal Liquor in Anantnag

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 2, 2024, 2:25 PM IST

Two persons arrested with liquor: اننت ناگ پولیس نے غیر قانونی شراب کی بڑی مقدار کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کو ضبط کرتے ہوئے ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Two persons arrested with large quantity of illegal liquor in Anantnag
اننت ناگ پولیس نے غیر قانونی شراب کی بڑی مقدار کے ساتھ دو افراد گرفتار (ETV Bharat Urdu)

اننت ناگ: اننت ناگ پولیس نے غیر قانونی شراب کی بڑی مقدار کے ساتھ دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ منشیات کے خلاف ایک اہم کارروائی کے دوران اننت ناگ پولیس نے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے اور بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب ضبط کی۔ پولیس چوکی سنگم کی ایک ٹیم نے پنج پورہ استان پورہ میں ایک موٹر سائیکل جس کا رجسٹریشن نمبر PB08C-2618 تھا، کو روک دیا، اس دوران اس پر سوار محمد عباس خان ولد غلام قادر خان ساکن ڈوڈو کے قبضے سے 13 بوتلیں غیر قانونی شراب برآمد کرلی گئی۔

دوسرے واقعہ میں پولیس اسٹیشن اننت ناگ کی ٹیم نے بدنام زمانہ شراب فروش مبارک احمد وگے (عرف محمد رجب وگے) کو کھنہ بل چوک سے گرفتار کیا اور اس کی گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK03C-4239 سے غیر قانونی شراب کی 65 بوتلیں ضبط کی۔ دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور غیر قانونی کام میں کی جانے والی گاڑی اور موٹر سائیکل کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ملزمین کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔ واضح رہے کہ وادیٔ کشمیر میں منشیات اور غیر قانونی شراب کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

اننت ناگ میں 950 لیٹر غیر قانونی شراب ضبط، دو غیر مقامی افراد گرفتار - Illicit Liquor Seized in Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.