ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سائیں الہی بخش رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عرس پاک اختتام پذیر - two day urs in mandi

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 6:25 PM IST

جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی لورن کے بٹل کوٹ میں سائیں الہی بخش رحمت اللہ علیہ کے دو روزہ عُرس پاک اختتام ہوا۔ اس موقعے پر سینکڑوں عقیدت مندوں نے حاضری دی۔

سائیں الہی بخش رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عرس پاک اختتام پذیر
سائیں الہی بخش رحمت اللہ علیہ کا دو روزہ عرس پاک اختتام پذیر (etv bharat)

منڈی: جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کی کے لورن بٹل کوٹ میں ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت سائیں الہی بخش رحمت اللہ کا سالانہ دو روزہ عرس پاک بڑی عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقعے پر جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع کے علاوہ بیرون ریاستوں سے بھی مختلف مذاہب کے سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے آستانہ عالیہ پر حاضری دی اور اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

واضح رہے کہ حضرت سائیں الہی بخش رحمت اللہ کا 49 واں دو روزہ عرس پاک کا اہتمام وقف بورڈ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اس میں زائیرین کے لیے تمام تر انتظامات کیے گئے۔ حسب سابق پہلے روز قرآن و خوانی خطمات و معظمات درود و اذکار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حضرت سید عبد القادر شاہ ولی گنج سوائی گنج بخش بادشاہ ناگوری کا سالانہ سہ روزہ عرس شریف کا جلسہ

دوسرے روز ضلع بھر سے شرکت فرما علماء کرام نے جہاں اولیاء اللہ کی سیرت پر اپنے مفصل اور مدلل بیانات سے عوام الناس کے دلوں روشن کیا۔ وہیں حضرت سائیں الہی بخش رحمت اللہ علیہ کے کمالات اور اوصاف پر بھی روشنی ڈالی۔ عرس پاک کے اختتام پر عالم اسلام اور بلخصوص ملک میں امن و امان، خوشحال اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقعے پر ہندو سماج سے تعلق رکھنے والے افراد نے کہا کہ ایشور نے کہی پر بھی بھید بھاؤ کا سبق نہیں دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.