ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں متبادل ہائی وے سال کے آخر تک مکمل ہونے کی امید - NH 444 Construction Work Begins

وادی کشمیر میں رہائشیوں کو بہتر سڑک رابطہ فراہم کرنے کے لیے نیشنل ہائی وے 444 کو منظور ملنے کے ساتھ ہی تعمیراتی کام تیز رفتاری سے شروع کر دیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت
پلوامہ میں ہائی وے کا کام (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 12:21 PM IST

پلوامہ میں ہائی وے کا کام سرعت کے ساتھ جاری (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں نیشنل ہائی وے 444 کا تعمیری کام شد و مد سے جاری ہے۔ یہ ہائی وے جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ اور سرینگر کے درمیان ایک اہم رابطہ سڑک ہوگی جو گرمائی دارالحکومت سرینگر کو قاضی گنڈ سے کولگام، شوپیاں، پلوامہ اور بڈگام سے ہوتے ہوئے جوڑے گی۔ اس شاہراہ کی تکمیل کے بعد جنوبی کشمیر کے قصبہ جات میں ٹریفک جام سے نجات ملنے کی امید ہے۔

ضلع پلوامہ کے بونرہ علاقے میں اس سڑک کی تعمیر کا کام جاری ہے جو تقریباً 5 کلومیٹر کے بعد گڈورہ علاقے میں نیوہ - سرینگر سڑک سے جا ملے ملے گی۔ جبکہ یہ رابطہ سڑک قصبہ پلوامہ کے لیے رنگ روڈ کا بھی کام کرے گی۔ نیشنل ہائی وے 444 کے تعمیر ہونے سے جنوبی کشمیر کے لوگوں کو ایک بہتر اور متبال سڑک رابطہ فراہم ہوگا اور عوام کو سفر میں کافی راحت ملے گی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، پلوامہ، ڈاکٹر محمد اشرف، ایگزیکٹیو انجینئر پراجیکٹ ڈویژن عاشق حسین، تحصیلدار پلوامہ محمد اقبال اور پروجیکٹ نیشنل ہائی وے 444 کے دیگر افسران اور اہلکاروں نے ضلع پلوامہ میں اس پروجیکٹ پر جاری کام کا تفصیلی جائزہ بھی لیا۔ ضلع پلوامہ میں اس پروجیکٹ پر تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ ضلع پلوامہ کے موجودہ روڈ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے۔ یہ سڑک کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی ہے۔

اے ڈی سی پلوامہ نے معائنہ کے دوران اس سڑک پر غیر قانونی طور تعمیری کام انجام دینے والوں کو متنبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر میں رکاوٹیں حائل کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروجیکٹ پر تعمیراتی کام تیز رفتاری سے جاری ہے تاکہ پروجیکٹ کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جا سکے تاکہ اس کو جلد از جلد عوام کے نام وقف کیا جا سکے۔ ادھر، ایگزیکٹیو انجینئر عاشق حسین نے دعویٰ کیا کہ ضلع پلوامہ میں نیشنل ہائی وے کو اگلے چند ماہ میں ہی مکمل کر کے اسے آمد و رفت کے قابل بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جموں پونچھ ہائی وے پر سرنگ کی کھدائی کا کام مکمل - Akhnoor Poonch Road Tunnel

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.