اونتی پورہ(پلوامہ): اونتی پورہ پولیس نے تین مفرور ملزمین کو گرفتار کیا ہے جو طویل عرصے سے اپنی گرفتاریوں سے بچ رہے تھے۔
پولیس نے بتایا اونتی پورہ پولیس کو پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پلوامہ کی معزز عدالت کی طرف سے درج ذیل مفرور ملزمان کے خلاف جاری کردہ U/S 512 CRPC کے غیر ضمانتی وارنٹ موصول ہوئے۔ ایک طارق لون ولد مرحوم عبدالخالق لون ساکن کرفلی محلہ شہید گنج حال خانیار اور گلزار احمد ولد غلام رسول ساکن آنوپورہ ڈلگیٹ دنوں افراد افراد بالترتیب گزشتہ 34 سال اور 27 سال سے اپنی گرفتاریوں سے بچ رہے تھے اور جو پولیس اسٹیشن اونتی پورہ کی ایف آئی آر نمبر 142/1989 اور 130/1996 میں ملوث تھے۔اونتی پورہ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے بعد ازاں متعلقہ معزز عدالت میں پیش کیا گیا۔
اسی طرح ایس ڈی پی او ترال سہیل احمد ریشی کی نگرانی میں پولیس اسٹیشن ترال کی ایک خصوصی ٹیم نے بھی سیکشن 512 سی آر پی سی کے تحت ایک وارنٹ پر عمل درآمد کیا۔ پولیس نے اس حوالے سے سات سال سے مفرور عبدالصمد ملہ ولد عبدالرحمان ساکن گنستان سمبل کو گرفتار کر کےعدالت کے سامنے پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اسسٹنٹ انجینئر کے خلاف جنسی زیادتی کا کیس درج، ملزم فرار