ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے بیچ کوئی اختلاف نہیں: سریندر سنگھ چنی - CONGRESS NC RELATIONS

کانگریس لیڈر سریندر سنگھ چنی نے کانگریس اور این سی کے بیچ کسی بھی طرح کے اختلاف سے انکار کیا۔

سریندر سنگھ چنی
سریندر سنگھ چنی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2024, 7:35 AM IST

سریندر سنگھ چنی (ETV Bharat)

ترال: کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر و جموں و کشمیر یوٹی کے نائب صدر سریندر سنگھ چنی نے نیشنل کانفرنس اور کانگریس اتحاد میں کسی اختلاف کے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر اتحاد میں کچھ ہوتا ہو راہل کاندھی، پرینکا گاندھی، پارٹی صدر سمیت لوگ یہاں کیوں آتے۔ انہوں نے بتایا کہ ہم حکومت میں ہے اور اپنی مدتِ کار پورا کریں گے۔

ترال میں 40 سال کے مدت کے بعد بس اسٹینڈ میں دوبارہ اپنے دفتر کے قیام کے بعد چنی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں خبر چلائی جا رہی ہے لیکن ان خبروں سے ہماری صحت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ہم سرکار میں ہیں اور ہم لوگوں نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال نہ کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا۔

سریندر سنگھ چنی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے پہلے بتایا کہ پہلے حد بندی ہوگی، وہ بھی ہوگئی۔ پھر ایوان پارلیمنٹ میں بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ دیں گے۔ انہوں نے کہا یہ زبان کسی عام آدمی کی نہیں ہے بلکہ یہ زبان ملک کے ویزر اعظم اور ہوم منسٹر کی ہے۔

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر کابینہ میں ریاست کا درجہ بحال کرنے کےلئے قرارداد منظور

کیا کابینہ کی قرارداد مرکز کو ریاستی حیثیت بحال کرنے پر مجبور کرے گی؟

سرندر سنگھ چنی نے بتایا کہ ہم نے حکومت سازی کے پہلے دن ہی وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کو یاد دلانے کی کوشش کی کہ آپ اپنا وعدہ پورا کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی کابینہ سے باہر ہیں لیکن اتحاد مکمل ہے، ہم سرکار کا حصہ ہیں۔ کابینہ سے باہر رہ کر بھی سرکار چلائی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریاستی درجے کی بحالی کی قرارداد دفعہ 370 کی جدو جہد سے انحراف، اپوزیشن کا عمر عبداللہ پر وار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.