ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پہلگام میں سیاحوں کی سہولت کے لیے اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر قائم - ayush centre in pahalgam - AYUSH CENTRE IN PAHALGAM

Specialised Ayush Centre Inaugurated in Pahalgam: ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں محکمہ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ آف آیوش نے سیاحوں کے لیے اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر قائم کیا۔ اس کا مقصد سیاحوں کو آیوش کی تمام ترسہولیات فراہم کرنا ہے۔

پہلگام میں سیاحوں کی سہولت کے لئے اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر قائم
پہلگام میں سیاحوں کی سہولت کے لئے اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر قائم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 4:30 PM IST

پہلگام میں سیاحوں کی سہولت کے لئے اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر قائم (etv bharat)

اننت ناگ: پہلگام میں واقع اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر کےانچارج ڈاکٹر ظہور احمد شاہ نے کہا کہ یہ سہولیت غیر مقامی سیاحوں کے لیے مخصوص ہے۔ سینٹر میں آنے والے سیاحوں کے لیے تمام تر سہولیات، علاج اور معالجہ سمیت ادویات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام کی سیرو تفریح کے دوران تھکان محسوس کرنے والے سیاح آیوش سینٹر میں مساج تھرپی جیسی سہولیت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس سے ان کی تھکان دور ہو جاتی ہے۔ وہیں جسمانی یا جوڑوں کے درد میں مبتلا سیاح بھی اپنا علاج کرکے درد سے چھٹکارا حاصل کرتے ہیں۔ آیوش سینٹر میں سیاحوں کے لیے مفت آیورویدک ادویات بھی دستیاب ہیں۔

ڈاکٹر ظہور نے کہا کہ پہلگام آنے والے سیاحوں کو اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر اور یوگا ویلنس سینٹر کی سہولیات سے واقف کرانے کے لئے سیاحوں کو مختلف طریقوں سے بیدار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام کے تمام ہوٹلوں سمیت دیگر جگہوں پر بینرز وغیرہ نصب کیے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ سیاح اس سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر میں مزید آیوش ہسپتال قائم کرنے کا منصوبہ

اسپیشلائزڈ آیوش سینٹر کے انچارج نے مزید کہا کہ سیاح اس سہولیت سے مستفید ہونے کے بعد کافی خوش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاحوں کے ساتھ ساتھ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی و کئی محکموں کے ملازمین بھی اس سہولیت سے بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.