بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے سوپور سے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے)نے گیارہ سال پہلے سوپور میں ہوئے حملے کے ایک معاملے میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔
ایس آئی اے نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو ایک بیان میں کہاکہ ایک شخص نام کا احمد اللہ مالہ ساکن دلال محلہ سری نگر کو تھانہ ترزو سوپور کی ایف آئی آر نمبر 42/2013 میں گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ معاملہ اپریل 2013 میں پیر محلہ ہیگام سوپور میں دہشت گردوں کے حملے میں 04 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق ہے۔ یہ مقدمہ ابتدائی طور پر تھانہ ترزو میں درج کیا گیا تھا۔ ابتدائی مرحلے میں سوپور کی پولیس نے پورے معاملے کی تفتیش کی تھی۔رواں سال کے شروع میں کیس کو خصوصی تحقیقات کے لیے ریاستی تحقیقاتی ایجنسی کو منتقل کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ تحقیقات کے دوران ایس آئی اے نے ملزم احمد اللہ ملا کو اس کے خلاف مجرمانہ ثبوت حاصل کیا۔اس کے بعد اس کیس میں مبینہ ملزم عسکریت پسندوں کو پناہ دینے، سہولت فراہم کرنے اور مدد کرنے میں ملوث پایا۔
یہ بھی پڑھیں:جنوبی کشمیر کے مختلف مقامات پر ایس آئی اے کے چھاپے
انہوں نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جاری ہے۔ایک دہائی پہلت ہوئے واقعے کی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔