ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: برف ہٹانے کے لیے مشینری، عملہ مستعد - پلوامہ محکمہ مکینیکل انجینیئرنگ

snowfall prediction in Kashmirمحکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دنوں برفباری کی پیشگوئی کے پیش نظر محکمہ مکینیکل انجینیئرنگ کی جانب سے کنٹرول رومز قائم کیے گئے ہیں۔

پلوامہ: برف ہٹانے کے لیے مشینری، عملہ مستعد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 6:59 PM IST

پلوامہ: برف ہٹانے کے لیے مشینری، عملہ مستعد

پلوامہ: ’’مکینیکل انجینیئرنگ ڈویژن پلوامہ و شوپیاں برفباری کے دوران سڑکوں پر سے برف ہٹانے اور ٹریفک کی آواجاہی کو 24×7 کھلا رکھنے کے لیے اپنے اہلکار اور جدید مشینری کے ساتھ پوری طرح تیار ہے۔‘‘ ان باتوں کا اظہار خیال محکمہ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر عبدالرحمان نے محکمہ موسمیات کی جانب سے اگلے دنوں برفباری کی پیشگوئی کے پس منظر میں کیا۔

مکینیکل انجینیئرنگ ڈویژن پلوامہ و شوپیاں کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ہٰذا برفباری کے دوران کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ محکمہ نے اہلکاروں اور مشینری کو پلوامہ اور شوپیاں، دونوں اضلاع میں مستعد رکھا ہے تاکہ موسمی خرابی کی صورتحال کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری کیے گئے رہنما خطوط پر کام کر رہا ہے اور دونوں اضلاع میں کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں جنہیں عملہ اور مشینری سے لیس کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع پلوامہ میں تقریباً 1000 کلو میٹر طویل سڑکوں پر سے محکمہ کو برف ہٹانے کا کام انجام دینا ہے جبکہ ضلع شوپیاں میں تقریباً 733 کلومیٹر سڑکیں لسٹ میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں اضلاع میں سڑکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے جبکہ برف ہٹانے کا سلسلہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: برف ہٹانے کے لیے مشینری کام پر

تاریخی مغل روڈ پر سے برف ہٹانے کے سلسلہ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغل روڑ پر برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ سڑک پر پھسلن ہونے کے وجہ سے ٹریفک کی نقل حمل بند کر دی گئی ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھاری برفباری کی صورت میں صبر و تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سڑکوں پر سے برف ہٹانے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے، انہوں نے ہنگامی صورتحال کے دوران قائم کیے گئے کنٹرول رومز سے رابطہ قائم کرنے اور مدد طلب کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.