ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں تازہ برفباری، برف ہٹانے کا کام جاری - برف ہٹانے کام

snowfall in Kashmir وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف بارین ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق سونہ مرگ میں 8 انچ جبکہ کنگن میں تقریباً 7 سے 8 انچ تازہ برفباری ہوئی ہے۔

snow-clearance-operation-in-ganderbal
گاندربل میں تازہ برفباری، برف ہٹانے کا کام جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 4, 2024, 6:11 PM IST

گاندربل میں تازہ برفباری، برف ہٹانے کا کام جاری

گاندربل( جموں و کشمیر): وادی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری جبکہ گاندربل سمیت میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری ہوئی ہے۔ حکام نے فوراً تازہ برف باری ہونے کے بعد سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔محکمہ میکنکل انجینئرنگ کے ساتھ میونسپل حکام سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شمالی کشمیر کے گاندربل ضلع کے پہاڑی علاقوں میں بھاری برف باری ہوئی ہے۔بھاری برفباری کے سبب علاقوں کا رابطہ ضلع ہیڈ کوارٹر سے منقطع ہوا ہے۔ تازہ برفباری کے بعد سونمرگ گمری سڑک کو احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق سونہ مرگ میں 8 انچ جبکہ کنگن میں تقریباً 7 سے 8 انچ تازہ برفباری ہوئی ہے۔

واضح رہے بھاری برف باری کے پیش نظر سرینگر کرگل سڑک کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے، اس بات کی تصدیق بیکن کے ایک اعلی افسر نے کی ہے۔وہیں دوسری جانب ایگزیکیٹو انجینئر آر اینڈ بی گاندربل تطہیر منظور نے کہا کہ محکمہ نے ضلع گاندربل کی اندرونی سڑکوں سے برف صاف کرنے کے لئے مشینیں کام میں لگائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ضلع کے مین سڑکوں کو بحال کیا جائے گا اور بعد میں چھوٹی سڑکوں پر بر ہٹانے کا کام شروع کیا جائے گا۔

دوسری جانب زوجیلا اور سونمرگ میں ہوئی بھاری برفباری کے بعد ضلع انتظامیہ نے سونمرگ گمری شاہراہ کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے، وہیں بیکن عملہ کی جانب سے شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کے مختلف اضلاع میں برفباری مسلسل جاری

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے وادی میں 6 سے 13 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔اس دوران محکمے نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے سڑکوں پر برف جمع ہونے کے پیش نظر مسافروں سے کہا ہے کہ وہ ٹریفک پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق سفر کا پلان بنائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.