ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ٹیرر فنڈنگ معاملے میں ایس آئی اے کی مختلف مقامات پر چھاپہ ماری - ٹرر فنڈنگ معاملے میں

جموں کشمیر پولیس کی اسپیشل تحقیقاتی ونگ سٹیٹ انویسٹیگیشن ایجیسی (ایس آئی اے) نے آج 85 کروڑ روپئے ٹیرر فنڈنگ معاملے میں وادی کشمیر میں کئ مقامات پر چھاپے مارے۔

ٹرر فنڈنگ معاملے میں ایس آئی اے کی مختلف مقامات پر چھاپہ ماری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 3:26 PM IST

سرینگر: ایس آئی اے کے بیان کے مطابق سرینگر کے سعید پورہ عیدگام اور احمد نگر صورہ میں چھاپہ ماری مہم چلائی گئی۔ تاہم ایس آئی کے نے جس افراد کے گھروں میں یہ چھاپے مارے ہیں ان کے نام ابھی تک نہیں بتائے ہیں۔

یہ چھاپے ماری 85 کروڑ ٹرر فنڈنگ والے مقدمے کی مزید پوچھ گچھ کے ضمن میں کی گئی۔ اس کے لئے ایس آئی اے نے گزشتہ برس اگست میں ایف آئی اے زیر نمبر 08، 2023 درج کیا جاچکا ہے۔

ایس آئی نے اس مقدمے میں گزشتہ برس 9 نومبر کو ایک اعلی پولیس افسر پرویز احمد ڈار اور تاجر کے گھروں سمیت 22 مقامات پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ پرویز احمد ڈار پولیس حلقوں میں عسکریت پسندی کے خلاف کارروائیاں کرنے میں کافی معروف تھے۔ لیکن ٹیرر فنڈنگ کے مقدمے کے سلسلے میں ان کے گھر پر ایس آئی اے کے چھاپے نے پولیس اور عوامی حلقوں کو چونکا دیا تھا۔

اس مقدمے کے سلسلے میں پولیس نے یہ کہا ہے کہ ان افراد نے غیر قانونی طریقے سے 85 کروڑ روپئے جمع کئے اور غیر قانونی چینلز سے یہ ٹیرر فنڈنگ بشمول علیحدگی پسندی اور دہشت گردی کے لئے استعمال لئے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:سرینگر جموں ہائی وے پر آگاہی پروگرام منعقد

ایس آئی اے نے یہ دعوے کیا تھا کہ منی لانڈرنگ زاوئے سے بھی تحقیقات کیا جارہا ہے۔ اس کے تار دہلی اور دبئی سے جڑنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نقد روپے، زیورات کے ذریعہ یہ فنڈنگ کی جارہی تھی۔ ایس آئی اے کے مطابق یہ ٹیرر فنڈنگ معاملے میں سب سے بڑا مقدمہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.