ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر میں شوال کا چاند نظر آگیا، 10 اپریل کو عیدالفطر: مفتی اعظم - Eid ul Fitr In Jammu and kahmir - EID UL FITR IN JAMMU AND KAHMIR

Eid ul Fitr In Jammu and kahmir جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا کہ جموں وکشمیر کی کئی جگہوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے،لہذا جموں و کشمیر میں عید الفطر 10 اپریل یعنی بدھ کو تزک واحتشام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ادھر یو ٹی لداخ کے کرگل علاقہ میں بھی چاند نظر آنے کے شواہد ملے ہیں۔

Etv Bharatshawal-moon-sighted-eid-to-be-celebrated-in-j-and-k-tomorrow-grand-mufti-nasir-ul-islam
شوال کا چاند نظر آیا جموں وکشمیر میں عیدالفطر 10 اپرل کو ہوگی: مفتی اعظم جموں و کشمیر
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 9, 2024, 9:38 PM IST

Updated : Apr 9, 2024, 9:51 PM IST

جموں وکشمیر میں شوال کا چاند نظر آگیا، 10 اپریل کو عیدالفطر: مفتی اعظم

سرینگر: جموں وکشمیر میں شوال کا چاند نظر کی تصدیق ہوئی ہے۔ایسے میں یہاں عید الفطر کل یعنی 10 اپریل بروز بدھ کو منائی جارہی ہے۔ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر السلام نے کہا کہ جموں وکشمیر کی کئی جگہوں سے شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ کئی مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں بھی موصول ہوئی ہیں،لہذا عید الفطر 10 اپریل یعنی بدھ کو تزک واحتشام کے ساتھ منائی جائےگی۔

جموں وکشمیر میں شوال کا چاند نظر آگیا، 10 اپرل کو عیدالفطر: مفتی اعظم

مرکزی زیر انتظام لداخ خطے میں بھی شوال کا چاند نظر آنے کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے مطابق وہاں بھی 10 اپریل کو عید الفطر ہوگی۔مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے کہا ہے کہ چاند نظر آنے کے کافی شواہد موجود ہیں۔ایسے میں رویت ہلال کمیٹی کے رکن میرواعظ عمر فاروق، مولانا رحمت اللہ اور دیگر کمیٹی کے دیگر اسلامی اسکالرز کے ساتھ مکمل مشاورت کے بعد متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کل عید الفطر ہوگی۔

اس موقعے پر مفتی اعظم نے جموں وکشمیر کے عوام کو عید کی مبارک پیش کرتے ہوئے دعا کی۔ یہ عید سعد عالم اسلام کے لئے امن ترقی اور خوشحالی کی نوید لے کر آئے اور اللہ تبارک وتعالی عید کے صدقے ہماری جملہ مشکلات کو آسان فرمائے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا، 11 اپریل کو ہوگی عید الفطر

ادھر شاہی جامع مسجد دہلی کے امام اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر نے شوال کا چاند نظر نہ آنے کی تصدیق کرتے ہوئے عید الفطر 11 اپریل کو منانے کا اعلان کیا ہے۔التبہ کیرالہ میں بھی شوال کا چاند نظر آیا جس کے بعد وہاں بھی عید بدھ کو منائی جائے گی۔ واضح رہے کئی ممالک سمیت سعودی عرب ،یو اے ای اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی عید الفطر بدھ کو مذہبی جوش جزبے سے منائی جارہی ہے۔

Last Updated : Apr 9, 2024, 9:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.