ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حریت رہنما سید سلیم گیلانی پی ڈی پی میں شامل - JK Assembly Elections

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں اور رہنماوں کا پارٹی بدلنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ جو اب بھی جاری ہے۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہوں گے۔ اسی ضمن میں سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

Hurriyat Leader Syed Geelani Joins PDP
Hurriyat Leader Syed Geelani Joins PDP (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 1, 2024, 9:50 PM IST

سری نگر: علیحدگی پسند رہنما اور حریت رکن سید سلیم گیلانی نے اتوار کو یہاں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔گیلانی نے یہاں پارٹی دفتر میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی۔ اس دوران سید سلیم گیلانی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پی ڈی پی ایک ایسی جماعت ہے جو جمہوری حقوق، انسانی حقوق اور لوگوں کے سیاسی حقوق کی بات کرتی ہے۔ یہ مسئلہ کشمیر کے سیاسی حل کے بارے میں بات کرتی ہے، لہذا میں نے محسوس کیا کہ پی ڈی پی میں شامل ہونا درست قدم ثابت ہوگا‘‘۔

حریت رہنما سید سلیم گیلانی پی ڈی پی میں شامل (Etv bharat)

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر کو صرف سیاسی طریقے سے ہی حل کیا جا سکتا ہے، بندوق حل نہیں ہو سکتی، تشدد سے ضائع ہونے والی جانوں کو بچانے کا یہی واحد طریقہ ہے''۔ اس دوران گیلانی کا خیرمقدم کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ سابق علیحدگی پسند رہنما مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔’’ہم نے گیلانی سے درخواست کی کہ وہ پی ڈی پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے عاجزی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی اور کو انتخاب لڑنے کا موقع ملنا چاہیے‘‘۔

واضح رہے کہ سید سلیم گیلانی کبھی جیل میں بند علیحدگی پسند رہنما شبیر احمد شاہ کے قریبی ساتھی تھے، اور میر واعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت کانفرنس کے جنرل کونسل کے رکن بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.