ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کربلا انسانی اقدار کی روشنی کے موضوع پر سیمینار کا اہتمام - Seminar On Karbala

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 8:22 PM IST

پلوامہ ضلع کے اونتی پورہ میں واقع منطقی ریسرچ اکاڈمی کی جانب سےکربلا انسانی اقدار کی روشنی کا گھر کے عنوان پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں امام حسین رضی اللہ عنہ کے کربلا میں اپنے جانثاروں کے ساتھ قربانی اور فلسفہ پر مقالات پڑھے گیے اور امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

کربلا انسانی اقدار کی روشنی کے موضوع پر سیمنار کا اہتمام
کربلا انسانی اقدار کی روشنی کے موضوع پر سیمنار کا اہتمام (etv bharat)

اونتی پورہ: سیمنار میں کئی دانشوروں اور پروفیسروں کے علاوہ طلباء طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ منطقی ریسرچ سینٹر اونتی پورہ کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد وانی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور خطبہ استقبالیہ پیش کیا ۔سیمنار کے دوران دہلی سے آئے ہوئے علامہ صادق حسین،بابا غلام شاہ یونیورسٹی کے ڈاکٹر کوثر جعفری، کلسٹر یونیورسٹی کی سابق پروفیسر ڈاکٹر نصرینہ ملک اور دیگر معزز شخصیات نے موضوع کی مناسبت سے مقالات پیش کیے اور یہ بات زور دیکر کہی کہ اس دور میں بھی حسینی فلسفہ ہی دنیا میں ترقی اور امن کی ضمانت ہے۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ تاریخ اسلام لاتعداد عظیم شہادتوں سے لبریز ہے لیکن جس قدر شہرت، قبول عام اور ہمہ گیر تذکرہ شہادت اما م حسینؑ کو نصیب ہوا۔ اس کی مثال نہیں ملتی۔ ساڑھے تیرہ سو سال گزرجانے کے باوجود شہادت امام حسینؑ کا ذکر زندہ و تابندہ ہے ۔یہاں تک کہ حسینیت ہر طبقے میں عزت کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے جبکہ یزیدی فلسفہ کو اہل حق کبھی نہیں اپنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجبہاڑہ میں حسینی مشاعرہ منعقد

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے سیول سوسائٹی فورم کے ایک ذمہ دار سید فیاض اندرابی نے بتایا کہ کشمیر میں بین المسالک اتحاد کو فروغ دینے کے لیے اس قسم کا پروگرام بہت ضروری ہے کیونکہ اتحاد اس وقت مسلمانوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ اسی لیے اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے سے انسانیت کو معیار بخشا۔ جا سکتا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.