ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جنوبی کشمیر میں سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری - CASO in Tral - CASO IN TRAL

Search Operation in wagad Tral پلوامہ ضلع کے ترال علاقے میں منگل کو حفاظتی اہلکاروں نے واگڈ علاقے کو محاصرے میں لیا اور عسکریت پسندوں کی تلاش شروع کر دی۔ آج (22 مئی) بھی محاصرہ جاری ہے۔

جنوبی کشمیر میں سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری
جنوبی کشمیر میں سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری (تصویر: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 22, 2024, 12:10 PM IST

جنوبی کشمیر میں سرچ آپریشن دوسرے روز بھی جاری (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ: منگل کو بعد دوپہر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں واگڈ، ترال علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان آمنا سامنا ہونے کے بعد شروع کیا گیا سرچ آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری ہے اور فورسز کی اضافی نفری کو تعینات کر دیا گیا ہے اور وگڈ علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں جبکہ ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔

واگڈ، ترال علاقے میں چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے جن کے بارے میں گمان ہے کہ وہ نزدیکی پہاڑی میں چھپ گئے ہیں تاہم علاقے میں زندگی رواں دواں ہے اور لوگ معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ قبل ازیں، منگل کو حفاظتی اہلکاروں کو علاقے میں چھپے عسکریت پسندوں کی اطلاع ملی جس کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا۔ عسکریت پسندوں اور حفاظتی اہلکاروں کے مابین دوطرفہ گولی بھی چلی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ابتدائی فائرنگ کے بعد سے اب تک مکمل خاموشی ہے تاہم عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لیے تلاشی آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ ترال علاقہ ماضی میں عسکریت پسندی کے لیے کافی سرگرم رہا ہے اور عسکریت پسندوں کے سرکردہ کمانڈر بھی اسی علاقے میں پیدا ہوئے ہیں۔ تاہم گزشتہ کئی برسوں سے عسکریت پسندوں کی تعداد بہت حد تک کم ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال کے واگڈ علاقے میں سرچ آپریشن شروع - Search operation in ​​Tral

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.