پلوامہ:حکومت کی جانب سے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ علاقے میں ایک مڈسٹی تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔اس منصوبے پر کام جاری ہے لیکن اس علاقے میں تقریباً مزید 700 کنال اراضی ہے۔اس پر عام لوگوں کھیتی کرکے گزر بسرکرتے ہیں۔
اس سلسلے میں آج بی جے پی ضلع صدر محمد لطیف بٹ نے بھی علاقے کا دور کیا جہاں انہوں نے عوام سے بھی اس حوالے سے گفتگو کی۔انہوں نے تفصیلی جانکاری حاصل کی جبکہ انہوں نے مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو انتظامیہ کے اٹھایا جائے گا اور حل کرنے کے لئے کام کیا جائے گا۔
لطیف احمد بھٹ نے اپنی ضلعی ٹیم کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا اور علاقے کے مقامی لوگوں کی بات سنی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے کو اعلیٰ حکام کے ساتھ لے کر جائیں گے اور جلد اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے اپیل کی کہ اس معاملے کو دیکھیں اور مسئلہ کو جلد حل کریں۔
رئیس احمد نے بات کرتے ہوئے کہ تقریباً 7000 کنال اراضی سڑک کی وجہ سے آباد ہوتے ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری اراضی میں ایک قبرستان بھی ہے جس کو محفوظ کرنے کا لوگ مطالبہ کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم ترقی کے خلاف نہیں لیکن انتظامیہ کو بھی سوچنا چاہیے کہ علاقے میں ترقی سے مکینوں کو فاقہ کشی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:رامبن میں الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ بیداری پروگرام کا انعقاد - Lok sabha election
علاقے کے مقامی باشندوں نے لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر مہربانی کرکے غور کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ علاقے کے زرعی کھیتوں کو اسی سڑک سے جوڑا جائے جس کا وہ گزشتہ کئی سالوں سے استعمال کررہے تھے۔