ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام پولیس نے کیا منشیات فروش کا مکان قرق - Drug Peddler Property Attached - DRUG PEDDLER PROPERTY ATTACHED

جنوبی کشمیر میں پولیس نے گزشتہ ایک برس کے دوران این ڈی پی ایس (ایکٹ) کے تحت ڈیڑھ سو کے قریب منشیات فروشوں کی غیر منقولہ جائیداد کو اٹیچ کر دیا۔

کولگام پولیس نے کیا منشیات فروش کا مکان قرق
کولگام پولیس نے کیا منشیات فروش کا مکان قرق (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 11:14 AM IST

کولگام پولیس نے کیا منشیات فروش کا مکان قرق (ای ٹی وی بھارت)

کولگام (جموں کشمیر): معاشرے کو منشیات سے مکمل طور پاک کرنے کے لئے جموں کشمیر پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران وادی خاص کر جنوبی کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ضلع کولگام کے نُسو بدراگُنڈ علاقے میں کولگام پولیس کی جانب سے ایک اور کارروائی عمل میں لائی گئی، جس دوران پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ علاقے میں بشیر احمد گنائی نامی ایک رہائشی کے مکان کو منسلک کیا۔

جموں کشمیر پولیس کی جانب سے قرق کیے گئے رہائشی مکان پر نوٹس چسپاں کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بشیر احمد گنائی ایک بدنام زمانہ منشیات فروش ہے، جسے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت دو ماہ قبل گرفتار کیا گیا ہے، اور وہ اس وقت کوٹ بلوال جیل جموں میں قید ہے۔ پولیس بیان کے مطابق اس ضمن میں درج ایک کیس کی مکمل تحقیقات کے بعد گنائی محلہ، نسو بدراگنڈ میں بشیر احمد کے دو منزلہ پختہ مکان کو اٹیچ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قاضی گنڈ علاقہ میں گزشتہ ایک برس کے دوران 140 سے زائد این ڈی پی ایس کے تحت کیسز درج کئے گئے ہیں اور کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی املاک کو اٹیچ کیا گیا۔ وہیں پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کو بھی ضبط کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ میں منشیات فروش کی جائیداد قرق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.