ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں عوامی دربار کا انعقاد

Public Darbar organized by Ganderbal Police: گاندربل پولیس کی جانب سے پورے ضلع میں عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کے حل طلب ایشوز کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

District wide Public Darbar organized by Ganderbal Police

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 2, 2024, 12:46 PM IST

گاندربل: ضلع گاندربل میں سندیپ گپتا کی ہدایت پر پولیس کی جانب سے پورے ضلع میں عوامی دربار منعقد کیے گئے جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ وہیں اس حوالہ سے پولیس اسٹیشن کھیر بھوانی میں آفاق مجید وانی کی سربراہی میں عوامی دربار منعقد کیا گیا جس میں مختلف علاقہ سے وابستہ ذی اثر شہریوں کے علاوہ معزز شخصیات نے شرکت کی۔ جب کہ اس دوران دربار میں آئے شرکاء نے اپنے اپنے علاقوں کے معاملات ایس ایچ او کھیر بھوانی کے سامنے رکھے۔ پروگرام کے اس موقعے پر ایس ایچ او کھیر بھوانی انسپکٹر آفاق مجید وانی نے بھی دربار میں بھی شرکا سے مخاطب ہو کر کہا کہ جتنے بھی ان کے معاملات ہیں ان کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: گاندربل میں 6 اشتہاری مجرموں کی جائیدادیں قرق

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے منعقد کرنے کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان رابطہ کو مضبوط کرنا ہے تاکہ سماج میں پھیلی برائیوں کا مل کر مقابلہ کرنا ہے اور اس کے لیے پولیس کو عوام کا تعاون لازمی ہے۔ اس موقع پر پروگرام میں لوگوں نے حال ہی میں تعینات ایس ایچ او کھیر بھوانی آفاق مجید وانی کی سراہنا کی اور ان کو ایس ایچ او کھیر بھوانی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایسے پروگرام آئندہ بھی منعقد ہونے چاہئیں تاکہ عوام ایسے پروگرام سے فائدہ اٹھا سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.