ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرکاری اسکیموں کے سلسلے میں بیداری پروگرام - Awareness Programme In Pulwama - AWARENESS PROGRAMME IN PULWAMA

محکمہ بھیڑ پالن پلوامہ نے ٹاؤن ہال میں محکمہ کی مختلف اسکیموں کے تحت مختلف آمدنی پیدا کرنے والے یونٹس کے لیے مستفیدین کا انتخاب کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا۔

سرکاری اسکیموں کے سلسلے میں  بیداری پروگرام
سرکاری اسکیموں کے سلسلے میں بیداری پروگرام (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 10, 2024, 8:19 PM IST

پلوامہ: حکومت کی جانب سے تعلیم یافتہ لوگوں کے لیے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے کے مقصد سے مختلف محکموں میں مرکزی اسپانسرڈ اسکیمیں شروع کی جا چکی ہے تاکہ بے روزگاری کا قلہ قمہ کیا جا سکے۔

سرکاری اسکیموں کے سلسلے میں بیداری پروگرام (etv bharat)

اسی کڑی کے تحت بھیڑ پالنے کا محکمہ ملک کے بے روزگار لوگوں کے لیے مختلف مرکزی اسپانسرڈ اسکیمیں چلا رہا ہے ۔اس سے بہت سارے لوگ مستفید ہو رہے ہیں۔ بھیڑ پالنے کے محکمہ نے محکمہ کی مربوط بھیڑوں کی ترقی کی اسکیم (آئی ایس ڈی ایس) کے تحت مستفید ہونے والوں کا انتخاب شفاف طریقے سے کرنے کے لیے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

محمکہ کو 1500 درخواست ملے تھے جس میں سے تقریباً 98 مستحقین کا انتخاب شفاف طریقے سے لائیو سٹاک سے آمدنی پیدا کرنے والے یونٹ کے حصول کے لیے کیا گیا۔اس کے لیے محکمہ لائیو سٹاک اور خریدی گئی مشینری پر سبسڈی بھی ادا کر رہا ہے۔ اس اسکیم کے لیے منتخب ہونے والے مستفیدین نے حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر بشارت قیوم نے سمپوڑنتا ابھیان کا آغاز کیا

انہوں نے کہا کہ سرکار کی جانب سے ایسی اسکیمیں شروع کی گئی ہے جن کے ذریعے معاشرے کے غریب طبقے کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف چیف شیپ ہسبنڈری آفیسر پلوامہ نے کہا کہ محکمہ ضلع کے لوگوں کے لیے مرکزی اسپانسر شدہ مختلف اسکیمیں چلا رہا ہے ۔آج تقریباً 98 مستفیدین کو 3 مختلف اسکیموں کے لیے منتخب کیا گیا تاکہ وہ اپنے علاوہ دوسروں کے لیے بھی روزگار پیدا کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.