ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں میں فوج اور پولیس کی مشترکہ جائزہ میٹنگ منعقد - security meeting in jammu

Security Meeting In Jammu ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو بھی فعال کیا جائے گا تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

police-and-army-organised-security-scenario-meeting-in-jammu
جموں میں فوج اور پولیس کی مشترکہ جائزہ میٹنگ منعقد
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 16, 2024, 8:42 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کی تازہ سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے جموں میں فوج اور پولیس کے سینیئر آفیسروں کی ایک مشترکہ جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی۔اس غیر معمولی اہمیت کی حامل میٹنگ میں سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی گرڈ کو مضبوط کرنے کی خاطر طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق جموں میں پولیس سربراہ آر آر سوین، جی او سی 16 کارپس لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں وکشمیر کے سکیورٹی منظر نامے کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میٹنگ کے دوران انسداد دراندازی گرڈ کو مضبوط کرنے کے طریقہ کار پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کے خلاف چلائے جارہے آپریشنز کے بارے میں سینئر آفیسران کو جانکاری فراہم کی گئی۔معلوم ہوا ہے کہ اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا از سر نو جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ جموں وکشمیر میں سکیورٹی گرڈ کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو بھی فعال کیا جائے گا تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر پولیس پُرامن انتخابات کیلئے پوری طرح تیار، آئی جی کشمیر

اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر وجے کمار، اے ڈی جی پی جموں آنند جین ، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی نتیش کمار، آئی جی بی ایس ایف ڈی کے بورا اور پولیس ، فوج ، سی آر پی ایف اور خفیہ ایجنسیوں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.