ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ میں شجرکاری - Plantation Drive in Pulwama - PLANTATION DRIVE IN PULWAMA

Plantation drive at women's degree college pulwama ڈگری کالج پلوامہ میں منعقدہ شجر کاری مہم میں شعبہ نباتات سے تعلق رکھنے والی طالبات نے کالج کیمپ میں درجنوں پودے لگائے۔

گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ میں شجرکاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 6:31 PM IST

گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ میں شجرکاری

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ویمز ڈگری کالج کی طالبات نے ہفتہ کے روز کالج کیمپس میں ایک شجرکاری مہم کا انعقاد کیا اور کیمپس کے گرد و نواح میں درجنوں پودے لگائے۔ یہ شجرکاری مہم پرنسپل ویمن ڈگری کالج، پلوامہ اور شعبہ نباتیات کے سربراہ کی نگرانی میں گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ کی طالبات نے کالج کیمپس میں انجام دی گئی۔

منتظمین نے بتایا کہ کیمپس میں شجرکاری مہم کے انعقاد کا بنیادی مقصد کیمپس کی ہریالی کو محفوظ رکھنا اور ماحول کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ اور اس شجر کاری مہم کا مقصد لوگوں خاص کر طالب علموں کو شجر کاری کی جانب متوجہ کرنا ہے۔ گورنمنٹ ویمن ڈگری کالج پلوامہ کے شعبہ نباتیات کی طالبہ عرشی گل نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کالج کیمپس میں شجر کاری مہم کا انعقاد کافی خوش آئند ہے اور اس پروگرام کا بنیادی مقصد کالج میں ہریالی کو برقرار رکھنا ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے شجر کاری مہم میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے اور ماحول کو بچانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ جموں وکشمیر خاص کر وادی میں سرما کے اختتام کے ساتھ ہی شجر کاری مہم شروع کی جاتی ہے، گزشتہ برس بھی اسی مہم کے تحت یو ٹی بھر میں لاکھوں پودے لگائے گئے تھے اور اس بار بھی حکومت نے مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے شجر کاری مہم کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے دس لاکھ سے زائد پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں چنار اور دیودار وغیرہ بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Bandipora Plantation Drive بانڈی پورہ میں شجر کاری مہم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.