ETV Bharat / jammu-and-kashmir

'پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی عام لوگوں کے حق میں آواز بلند کرتی ہے' - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

PDP Conference In Pulwama پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ اور ڈی ڈی سی چیئرمین سید عبدلباری باری اندرابی نے آج مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پارٹی کارکنان اور مقامی باشندوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی عام لوگوں کے حق میں آواز بلند کرتی ہے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 6:57 PM IST

پلوامہ: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے بھی پارلیمانی انتخابات کے لیے کمر کس لی ہے۔ ضلع پلوامہ میں پارٹی کی جانب سے سیاسی جلسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے ضلع پلوامہ کے صدر سید عبدلباری اندرابی کی قیادت میں آج ڈوگری پورہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ان علاقوں میں آنے والے انتخابات کے سلسلے میں تیاریوں کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر اونتی پورہ ڈویژن کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران پی ڈی پی کے ضلع صدر پلوامہ سید عبدلباری اندرابی کے ساتھ ضلع نائب صدر لطیف احمد اور پارٹی کے دیگر سینئر ممبران بھی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:جب میرا وقت آئے گا پوری بی جے پی میرے ساتھ ہوگی: الطاف بخاری - ALTAF BUKHARI

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ سید عبدلباری اندرابی نے کہا کہ پی ڈی پی جموں و کشمیر کی واحد سیاسی جماعت ہے جو بے آواز لوگوں کی آواز ہے اور ہمیشہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سیاسی پریشانی میں ہیں اور پی ڈی پی جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل کانفرنس اتحاد کی تقسیم اور جموں و کشمیر کے لوگوں کے اتحاد کی تقسیم کی ذمہ دار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.