ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر پارلیمانی نشست سے وحید پرہ، اشرف میر نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے - Srinagar Parliamentary Seat

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 7:52 PM IST

سرینگر پارلیمانی حلقے ضلع پلوامہ کی چار، شوپیاں کی ایک، بڈگام کی تین، گاندربل کی دو اور سرینگر کی 8 اسمبلی نشستوں پر مشتمل ہے۔ اس حلقے میں 18 لاکھ کے قریب رائے دہندگان ہیں۔ اس حلقے میں 13 مئی کو انتخابات منعقد کیے جارہے ہیں۔

Etv Bharatpdp-apni-party-candidates-file-nominations-for-srinagar-seat
سرینگر پارلیمانی نشست سے وحید پرہ، اشرف میر نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے

سرینگر: سرینگر میں پارلیمانی نشست سے آج پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور اپنی پارٹی کے امیدواروں نے انتخابات لڑنے کے لئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کیے۔ ان دونوں امیدواروں نے سرینگر کے ڈپٹی الیکٹورل افسر اور ریٹنرنگ افسر کے دفتر میں کاغذات نامزدگی داخل کیے۔
وحید الرحمان پرہ پی ڈی پی کے امیدوار ہیں، جب کہ محمد اشرف میر اپنی پارٹی کے امیدوار ہیں۔ یہ دونوں امیدارو پی ڈی پی میں ایک دوسرے کے ساتھی تھے، لیکن سنہ 2020 میں اپنی پارٹی کے قیام کے بعد اشرف میر نے پی ڈی پی کا دامن چھوڑ کر الطاف بخاری کی حمایت کی اور ان کی نو تشکیل پارٹی اپنی پارٹی میں شامل ہوئے۔
سرینگر پارلیمانی نشست ضلع پلوامہ کی چار، شوپیان کی ایک، بڈگام کی تین، گاندربل کی دو اور سرینگر کی آٹھ اسمبلی نشستوں پر مشتمل ہے۔ اس حلقے میں 18 لاکھ کے قریب رائے دہندگان ہیں۔ اس حلقے میں 13 مئی کو انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا سعید روح اللہ مہدی بھی اسی حلقے سے انتخابات لڑ رہے ہیں اور انہوں نے آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کئے، وہ آنے والے دنوں میں اپنے کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔

مزید پڑھیں: ڈھول نگاڑوں کے بیچ اپنی پارٹی کے امیدوار نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کیے
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ سرینگر نشست پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی کے مابین مقابلہ ہے، جب کہ اپنی پارٹی بھی کوشش کر رہی ہے کہ وہ بھی مقابلے سے پیچھے نہ ہٹے۔ پی ڈی پی اور اپنی پارٹی کے امیدواروں نے جب کاغذات نامزدگی جمع کیے اس دوران ان کے ساتھ سیکڑوں کارکنان آئے تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان امیدواروں نے امید ظاہر کی ہے رائے دہندگان ان کو انتخابات کے روز کامیاب بنائے گے اور پارلیمنٹ میں ان کے بہتر امیدوار کو بھیجیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.