ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی میں محکمہ بجلی کی جانب سے کریک ڈاؤن شروع - PDD CRACKDOWN IN POONCH - PDD CRACKDOWN IN POONCH

Action on Misusing Electricity in Poonch: ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے مختلف مقامات پر محکمہ بجلی کے ملازمین کی جانب سے کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران جہاں بجلی صارفین سے بجلی کا بقایاجات بل وصول کیا جارہا ہے۔

منڈی میں محکمہ بجلی کی جانب سے کریک ڈاؤن شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 21, 2024, 4:38 PM IST

منڈی میں محکمہ بجلی کی جانب سے کریک ڈاؤن شروع

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں محکمہ بجلی کی جانب سے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر چھاپہ ماری کارروائی کی گئی۔ اس دوران محکمہ بجلی نے صارفین سے بلوں کی وصولی کی۔ بجلی بل ادا نہ کرنے والوں اور غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ اس حوالے سے محکمہ بجلی کے انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر منڈی محمد فاروق نے کہا کہ سرکار کی جانب سے دی گئی ہدایات پر گذشتہ چار روز سے منڈی تحصیل کے مختلف مقامات پر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ جن لوگوں نے بجلی بل ادا نہیں کی ہے ان سے بل کی وصولی کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ غیر قنونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ بجلی نے کیا بارہ انجینئروں کو معطل

انہوں نے کہا کہ بجلی صارفین سے ابھی تک تقریباً 3 لاکھ 25 ہزار روپے بجلی بلوں کا بقایاجات وصول کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی طور پر بجلی کا استعمال کرنے اور وقت پر بجلی کا کرایا نہ ادا کرنے والوں کے قریب 80 بجلی کے کنیکشن کاٹ دیے گئے ہیں۔ جب کہ اس کے علاوہ قریب ایک 100 نئے بجلی کے کنیکشن کیے گیے ہیں اور محکمہ بجلی کے زیر اہتمام یہ کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس موقعے پر انہوں نے منڈی کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ بجلی کے ملازمین کا تعاون کریں۔ بالخصوص ہیٹر, بائلر و دیگر چیزوں کا استعمال بالکل بھی نہ کریں تاکہ ماہِ رمضان کے دوران منڈی تحصیل میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.