ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ، پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج - kashmir weather - KASHMIR WEATHER

وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت میں پھر سے گراوٹ درج کی گئی ہے۔ گلمرگ میں منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ پہلگام میں درجہ حرارت منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

a
a
author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 23, 2024, 12:34 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں برف و باراں کے مختصر مرحلے کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے اور اس دوران سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے درج ہوا ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 7.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 23 سے 26 مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 27 مارچ کو موسم ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ جگہوں پر ہلکے درجے کا برف و باراں متوقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد وادی میں 28 سے 31 مارچ تک موسم جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.