ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بجبہاڑہ میں ڈرائیوروں کے لیے بیداری پروگرام منعقد

Awareness programme held in khirram bijbeharaنیشنل روڈ سیفٹی ماہ کے حوالہ سے موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ، اننت ناگ کی جانب سے بیداری پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز بجبہاڑہ میں عطیہ خون کیمپ کا بھی انعقاد عمل میں لایا گیا تھا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 14, 2024, 8:40 PM IST

بجبہاڑہ میں ڈرائیوروں کے لیے بیداری پروگرام منعقد
بجبہاڑہ میں ڈرائیوروں کے لیے بیداری پروگرام منعقد
بجبہاڑہ میں ڈرائیوروں کے لیے بیداری پروگرام منعقد

اننت ناگ (جموں کشمیر) : موٹر وہیکلز ڈیپارٹمنٹ، اننت ناگ نے نیشنل روڈ سیفٹی ماہ کے حوالہ سے قصبہ بجبہاڑہ کے دورافتادہ علاقہ کھرم میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ بیداری پروگرام میں اے آر ٹی او اننت ناگ نے پروگرام میں شریک لوگوں خاص کر ڈرائیور حضرات سے ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری سے حادثات کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے

بیداری پروگرام میں اے آر ٹی او نے کہا کہ ’’نیشنل روڈ سیفٹی کے حوالہ سے منعقدہ بیداری پروگرام کا مقصد عام لوگوں خاص کر کمرشل ڈرائیوروں کو محفوظ ڈرائیونگ کی اہمیت اور ٹریفک قوانین کی پابندی سے آگاہ کرنا ہے۔‘‘ پروگرام کے دوران دو سو سے زائد ڈرائیوروں کو روڈ سیفٹی کے مختلف اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

اس دوران اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر زبیر احمد نے ٹریفک کے مختلف قوانین کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور معاشرے کے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ ٹریفک کے بہتر انتظام اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھائیں۔ آگاہی پروگرام میں ڈرائیونگ لائسنس کے ٹرائلز میں حصہ لینے والوں نے ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک سیفٹی کے ضوابط پر عمل کرنے کا عہد کیا۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ میں روڈ سیفٹی تقاریب منعقد

پروگرام کے دران اے آر ٹی او نے کہا کہ ’’یہ مہم ہر ایک شہری کے لیے ڈرائیونگ کے دوران حفاظت کو ترجیح دینے کے لیے ایک یاددہانی کا کام کرتی ہے۔‘‘ اے آر ٹی او نے کمرشل ڈرائیور صاحبان سے مخاطب ہوکر کہا: ’’ڈرائیونگ کے رویے کو تبدیل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ سنجیدہ کوشش سے اس میں کامیابی ملے گی۔ اور اس طرح کے بیداری پروگرام کمیونٹی کے اندر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کا کلچر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔‘‘ بیداری پروگرام میں اے آر ٹی او محمد زبیر لٹو مہمان خصوصی کے طور پر شامل رہے جبکہ موٹر وہیکل ڈیپارٹمنٹ کے دیگر عہدیداران اور ڈی ایس پی ٹریفک بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.