ترال (جموں کشمیر): نیشنل کانفرنس کی جانب سے آج ترال میں ایک میگا روڈ شو کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ روڈ شو کی قیادت آغا سید روح اللہ مہدی نے کی جبکہ اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی ترال ڈاکٹر غلام نبی بٹ اور کانگریس لیڈر ڈاکٹر فاروق آغا بھی موجود رہے۔
یہ ریلی زیارت گاہ سید حسن منطقی اونتی پورہ سے شروع ہوکر پنر ترال میں اختتام پزیر ہوئی جہاں آغا روح اللہ نے اپنے خطاب میں نئی دہلی پر الزام عائد کیا کہ مرکز نے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر پانچ اگست دو ہزار انیس کو جو فیصلہ لیا ہے ہمیں وہ منظور نہیں ہے اور مرکز کو دیر سویر کشمیریوں کی خواہشات کا احترام کرنا ہی پڑے گا۔
آغا روح اللہ نے مزید کہا کہ اس وقت کشمیر کی اقتصادیات پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور بجلی کی ابتر صورتحال کے باوجود فیس میں حد سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کو مشکلات درپیش ہیں۔
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے آغا روح اللہ نے بتایا ترال کے لوگوں نے گزشتہ برسوں کے دوران کافی سختی برداشت کی لیکن اب کی بار یہ لوگ جمہوری نظام کے زریعے اپنی بات پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ اننت ناگ راجوری سیٹ پر انتخابات کو موخر کرانا جہاں بھاجپا کی ذہنیت کو ظاہر کرتا ہے وہیں اس سے الیکشن کمیشن کی اعتبار یت پر بھی سوالیہ نشان لگ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: